ترکی یورپ کو روبوٹک جراحی سکھا رہا ہے

23  فروری‬‮  2015

ترکی یورپ کو روبوٹک جراحی سکھا رہا ہے۔ترکی میں روبوٹک جراحی کی مدد سے متعدد کامیاب آپریشن کرنے والے جراح اپنی مہارت کو گرد وپیش کے ممالک ے ساتھ ساتھ یورپ کو بھی سکھا رہے ہیں۔آجی بادیم یونیورسٹی کے یورولوجی ڈپارٹمنٹ کے کوآرڈینیٹر پروفیسر ڈاکٹر علی رضا ک±رال نے اسپین سے آنے والے 80 یرولوجی ماہرین کے لئے ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔سیمینار کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے ڈاکٹر ک±رال نے کہا کہ 3 سال سے اسپین کی طرف سے ایک روزہ سیمینار طلب کئے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں سال 2013 میں پہلا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں روبوٹک آپریشن ،پروسٹیٹ کینسر کے علاج اور یورینری انکانٹیننس کے آپریشنوں کے بارے میں تھیوری معلومات فراہم کی گئیں۔ڈاکٹر کرال نے کہا کہ ان اجلاسوں کا ترکی میں منعقد ہونا قابل فخر بات ہے اور ترکی میں روبوٹک آپریشنوں کی مہارت کا اعتراف یورپ اور دنیا بھر میں کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی میں “ڈاونچی” روبوٹ کی مدد سے کئے گئے ایک ہزار 300آپریشنوں میں سے ایک ہزار 100 پروسٹیٹ کینسر کے جبکہ 200 دیگر یورولوجی آپریشن تھے۔ڈاکٹر علی رضا کرال نے کہا کہ ترکی میں طب کی خدمات اور تعلیم کی سطح بتدریج بلند ہو رہی ہے ، ہم نے ہمسایہ ممالک میں بھی خدمات دینا شروع کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ “ترکی کے متعدد پرائیویٹ ہوں یا سرکاری مراکز میں طبی خدمات کے معیار کو بہت زیادہ بلند کیا گیا ہے جو بیرونی ممالک سے صرف مریضوں کی آمد میں ہی نہیں تربیتی سیمیناروں کی طلب میں بھی ا ضافے کا سبب بن رہا ہے”



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…