شاپنگ سے بار بار کورونا لے آتی ہو، شوہر نے بیوی کو تیسری بار کرونا ہونے پر طلاق دے دی

20  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اردن کے شہری نے بیوی کو تیسری مرتبہ کرونا ہونے پر طلاق دے دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اردون کے شہری نے اہلیہ کو بار بار شاپنگ جانے اور تیسری بار کرونا وباء میں مبتلا ہونے کے بعد طلاق دیدی ۔ شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری شادی 15سال قبل ہوئی تھی اور میں نے اہلیہ کو طلاق کا فیصلہ سزا کے طور پر کیا ہے کیونکہ اس کی

اس لاپرواہی کی وجہ سے وہ تیسری بار کرونا کا شکار ہوئی ہے ۔ شوہر کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ اپنی سہلیوں کیساتھ بار بار شاپنگ پر جاتی ہے اور واپسی پر اپنے ساتھ کرونا وائرس بھی لے آتی ہے ۔ میں اب کسی صورت اسے معاف نہیں کروں گا کیونکہ میں اس کی ان غیر ذمہ دارانہ حرکتوں پر مرنا نہیں چاہتا ۔ شوہر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی اہلیہ کو پہلی بار کرونا وائرس ہونے کی وجہ سے بار بار تنبیہ کی تھی کہ وہ اس طرح کی فضول ایکٹویٹی سے پرہیز کرے ورنہ وہ دوبارہ کرونا وائرس کا شکار ہو سکتی ہے لیکن میری نصیحت نے اس پر اثر نہیں کیا پہلی بار ٹھیک ہونے کے بعد وہ پھر اپنی روٹین پر آگئی پھر شاپنگ کرنے گئی تو دوسری بار کرونا وائرس رپورٹ پازیٹو آگئی جس کے بعد میں نے سختی کی لیکن ٹھیک ہونے کے بعد اہلیہ تیسری بار شاپنگ کیلئے گئی تو پھر کرونا وائرس ساتھ لے آئی میں اس کی ان غیر ذمہ داری سے تنگ آگیا ہوں اس لیے اسے بطور سزا میں نے طلاق دی ہے ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…