وہیل مچھلی کی قے نے خاتون کو کروڑ پتی بنا دیا

2  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تھائی لینڈ میں ایک خاتون کو ساحل سمندر سے وہیل مچھلی کی قے ملی جس نے اس کو کروڑ پتی بنا دیا ہے۔ اس کا وزن6 کلو اور قیمت1 لاکھ90ہزار پاؤنڈ کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ خاتون23 فروری کو ساحل سمندر پر چہل قدمی کر رہی تھی کہ اس کی

نظر ایک بڑی سے چیز پر پڑی۔ قریب جانے سے اس کو مچھلی کی بدبو محسوس ہوئی اور خاتون قے کو یہ سمجھ کر گھر لے آئی شائد کوئی قیمتی چیز ملی ہے۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  اس خوش قسمت عورت نے جب ہمسائیوں سے اس کا ذکر کیا تو معلوم ہوا کہ یہ سپرم وہیل کی قے ہے اور اس کی مالیت لاکھوں پاؤنڈ ہو سکتی ہے۔12 انچ لمبی اور24 انچ چوڑے اس ٹکڑی کی مالیت ایک لاکھ86ہزار500 پاؤنڈ لگائی گئی ہے۔ تصدیق کیلئے آگ کے شعلے کو اس کے قریب لایا گیا جس سے وہ پگھلنا شروع ہوگیا اور آگ دور لے جانے سے پھر سخت ہو گیا۔خیال رہے کہ وہیل مچھلی کی قے خشک ہو کر نایاب اور انتہائی قیمتی ہوتی ہے کیوں کہ عنبر نامی اس مادے کو دنیا کی مہنگی ترین خوشبوؤں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کو اگر کچھ دنوں تک اگر ہوا اور دھوپ میں رکھا جائے تو اس سے انتہائی تیز خوشبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ماہرین کے مطابق ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ وہیل مچھلی کی قے پانی پر تیرتے ہوئے ساحل تک پہنچ جائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…