لڑکی کے پیٹ سے ایک کلو بال برآمد کس بیماری میں مبتلا لڑکیوں کو ایسی صورتحال کا سامناکرنا پڑتا ہے؟ ڈاکٹر نے بتا دیا

19  جنوری‬‮  2021

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں معدے کی سرجری کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیاہے جب ایک لڑکی کے پیٹ میں تکلیف کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے معدے کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹر یہ دیکھ کر حیران رہے کہ لڑکی کے معدے میں ایک کلو گرام سے

زیادہ بال جمع ہوچکے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مکہ المکرمہ کے کنگ فیصل اسپتال میں جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ میں میڈیکل ٹیم نے پیٹ کے گانٹھ میں مبتلا 18 سالہ لڑکی کا آپریشن کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسپتال میں ایک لڑکی کو لایا گیا جس کے پیٹ میں تکلیف تھی۔ ضروری تجزیے اور ایکس رے کرانے اور اینڈوسکوپ کے ذریعے معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ پیٹ کے اندر ایک کلو گرام سے زیادہ بال ایک گانٹھ کی شکل میں جمع ہیں اور انہوںنے معدے میں ایک دیوار بنا دی ہے۔ ڈاکٹروں نے لڑکی کے پیٹ کی فوری سرجری کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹروں کو بتایا گیا کہ لڑکی طویل عرصے سے بال نگلتی رہی ہے اور یہ بال اس کے معدے میں ایک جگہ جمع ہوتے رہے ہیں۔اسپتال میں سرجن کنسلٹنٹ لیڈی ڈاکٹر العنود ششہ نے بتایا کہ اس طرح کے واقعات ایسی نوعمر لڑکیوں میں ہوتے ہیں جو کسی نفسیاتی عارضے کا شکار ہوں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…