سعودی عرب میں سمندر سے گذرتے اونٹوں کے قافلے کا دلفریب منظر، دیکھنے والے حیرت میں مبتلا

19  ‬‮نومبر‬‮  2019

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ایک دستاویزی فلم ساز نے مملکت کے جنوب میں عسیرکے سمندر میں سے اونٹوں کے گذرنے والے ایک قافلے کے مناظرکواپنے کیمرے میں محفوظ کیا ہے۔ سمندر سے گذرتے اونٹوں کی تصاویر اور حیرت انگیز مناظر نے دیکھنے والوں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق فوٹو گرافر عبدالمجید الاسمری کی محفوظ کردہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر

دھوم مچا دی اور اونٹوں کی لمبی قطار میں سمندر کے پانی سے گذرنے کی تصویر نے مصور کی فن کارانہ مہارت، سعودی ثقافت اور قدرت کی صناعی اور کاری گری کی عکاسی ہوتی ہے۔ سوشل میڈیا پرالاسمری کی اونٹوں کے گذرنے کی ویڈیو سمندر سے گذرنے کے کا دلفریب منظر قرار دیا ۔سوشل میڈیا پر اس فوٹیج کی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنوب میں واقع عسیر کے سمندر میں اونٹوں کے ایک لمبی قطارمیں گذرنے کے منظر نے خود مجھے بھی مبہوت کیا۔ یہ اونٹ ایک ترتیب کیساتھ چل رہے تھے۔ مانجروف (چمرنگ) نامی ایک درختوں کے درمیان اونٹ بہت محتاط انداز میں چلتے تھے کہ کہیں پانی میں گر نہ جائیں۔ بلا شبہ اونٹ خدا کی عظمت کی نشانیوں اور اس کی قدرت کاری گری کی علامت ہے۔اونٹوں کے اس قافلے کی ویڈیو کی تیاری کے لیے ڈرون کا استعمال کیاگیا۔ سعودی عرب کے وزیر برائے ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان آل سعود نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اونٹ اور سمندر میرے وطن کی علامت ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…