شہد کی مکھیوں کا کلکتہ شہر میں بھارتی ہوائی جہاز پر دھاوا، پرواز تاخیر کا شکار

18  ستمبر‬‮  2019

کلکتہ (این این آئی)بھارت میں کے شہر کلکتہ میں اتوار کے روز ہوائی اڈے کے مسافروں کو ایک عجیب مشکل اس وقت پیش آئی جب شہد کی مکھیوں کے ایک جھنڈ ایک مسافر طیارے کی کاک پٹ ونڈو پر اترا اور وہیں چپک گیا۔ عملے نے شہد کی مکھیوں کو ہٹانے کی بہتیری کوشش کی مگر وہ بری طرح ناکام ہوگئے۔ اس طرح پرواز ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ پرواز کلکتہ سے شمالی مشرقی شہر ارگاتالاجا رہی تھی۔ دیگر 136 مسافروں میں اس پر بنگلہ دیشی وزیر اطلاعات بھی سوار تھے۔ عملے نے شہد کی مکھیوں کو

ہٹانے کے لیے ونڈ اسکرین کے وائپراستعمال کیے مگران کی مدد سے شہد کی مکھیوں کو نہ ہٹایا جاسکا۔ہوائی اڈے کے ایک اہلکار کوچک پاچاریہ نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کو بھگانے کے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کرنا پڑا جس نے آگ بجھانے والے پانی کے پائپ سے ان پر پانی پھینک کر وہاں سے ہٹایا۔انہوں نے بتایا کہ کلکتہ سے شمال مشرقی ہندوستان میں ارگاتالا جانے والا طیارہ ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوا۔ خیال رہے کہ شہد کی مکھیاں ایک بہت بڑی بھیڑ بن جاتی ہیں جب ان کی ملکہ کسی نئی جگہ کی تلاش میں نکلتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…