ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی کا قد 6فٹ 9 انچ تک پہنچ گیا،جانتے ہیں میسی کا قد پیدائش کے وقت کتنا تھا؟

18  ستمبر‬‮  2019

ٹیکساس(این این آئی)امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ لڑکی کا قد 6 فٹ 9 انچ تک پہنچ گیا،میسی کیورین کا قد پیدائش کے وقت صرف 19 انچ تھا مگر اب 16 سال کی عمر میں یہ لڑکی 6 فٹ 9 انچ قد کی مالک بن چکی ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی درحقیقت اس وقت دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں کے ریکارڈ کو بھی توڑ چکی ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق میسی کیورین کی ٹانگون کی لمبائی 53 انچ ہے جبکہ سابقہ ریکارڈ روس سے تعلق رکھنے والی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی 52.2 انچ تھی۔ابھرتی ہوئی ماڈل میسی کو اکثر چلتے ہوئے بہت خیال رکھنا پڑتا ہے تاکہ وہ دروازے سے ٹکرا نہ جائیں۔میسی کی 55 سالہ والدہ ٹریسی نے بارکرافٹ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے احساس ہوا تھا کہ 18 ماہ کی عمر میں میری بیٹی دیگر بچوں کے مقابلے میں لمبی ہے اور اس وقت اس کا قد 2 فٹ 11 انچ ہوچکا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس دور میں وہ دیگر ننھی بچیوں کے ساتھ کھڑی تھی تو وہ 2 سال کی بجائے زیادہ عمر کی لگ رہی تھی۔4 یا 5 سال کی عمر میں اس کا قد ہر سال 5 انچ بڑھا جو کہ بہت زیادہ تھا جیسا ٹریسی بتاتی ہیں اس کی ٹانگیں ہمیشہ سے بہت لمبی تھیں، میں یہ کہنے کی عادی ہوگئی تھی کہ کبھی میری بھی ٹانگیں لمبی تھیں مگر اب ایسا نہیں۔ویسے طویل قد میسی کے جینز میں موجود ہے، اگرچہ ان کی والدہ کا قد 5 فٹ 7 انچ ہے مگر ان کے والد کیمرون 6 فٹ 5 انچ جبکہ 17 سالہ بھائی جیکب 6 فٹ 3 انچ کا ہے۔اگرچہ اب میسی کو اپنے قد پر فخر ہے مگر وہ کہتی ہے کہ شکر ہے کہ قد بڑھنا رک گیا، کم از کم کچھ وقت کے لیے تو۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…