حنوطی بلیوں اور چوہوں سے بھری ہوئی میاں بیوی کی ایسی قبر دریافت کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

15  جولائی  2019

قاہرہ (این این آئی )مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ سوہاج صوبے کے اخمیم شہر میں الدیابات علاقے میں میاں بیوی کی ایک قبر دریافت ہوئی ہے۔یہ حنوطی بلیوں اور چوہوں سے بھری ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے کہاکہ توتواور اس کی بیوی تاشریت ایزیس کا تعلق بطالمہ کے دور سے ہے۔ توتو نامی خاتون حتحور دیوتا کیلئے سازندہ کے

وظیفے پر مامور تھی۔ آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل مصطفی وزیری نے بتایاکہ یہ خطے کی انتہائی اہم دریافت ہے۔ مصری وزارت آثار قدیمہ نے اپنی ویب سائٹ پران انسانی باقیات اورحنوطی جانوروں اور پرندوں کی تصاویر جاری کی ہیں جو مذکورہ قبر سے برآمد ہو ئی ہیں۔یہ دریافت عجیب و غریب شکل میں ہوئی۔ الدیابات کے علاقے میں تاریخی چٹان کے باہر ایک گروہ مذکورہ آثار قدیمہ کی چوری کیلئے پہنچا ہوا تھا۔ پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔ اسی گہما گہمی میں مذکورہ قبردریافت ہو گئی۔ مصری وزارت نے بتایا کہ سیاحتی پولیس کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے پر ماہرین آثار قدیمہ نے مقام مذکور پر تاریخی کھدائی شروع کر دی۔ دریافت شدہ مقبرہ دوکمروں پر مشتمل ہے۔ دونوں بہت اچھی حالت میں ہیں۔ ان کے نقوش خوبصورت ہیں۔ رنگ تیز ہیں۔ مقبرے کے دروازے کے دونوں جانب دیو تا انوبیس کی تصاویر بنی ہوئی ہیں جن میں دیوتا توتو اور تاشریت ایزیس کا خیر مقدم کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں اوزوریس دیوتا کے سامنے مقدمے کی سماعت کا منظر بھی دیواروں پر نقش ہے۔مقبرے کے اہلخانہ کے والدین ، خوشدامن اور سسرکے نام بھی تحریر ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…