ریفرنڈ م کے بیلٹ پیپر پر مصریوں کی لطیفہ گوئی اور دلچسپ حس مزاح

25  اپریل‬‮  2019

قاہرہ (این این آئی)مصری قوم لطیفہ بازی کے لیے شہرت رکھتی ہے اور اسی لطیفہ گوئی کی حس کی وجہ سے ملک میں کیے گئے ریفرینڈم کے وقت متعدد ووٹروں کا بیلٹ پیپر منسوخ کرایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ریفرنڈم میں مصریوں نے بیلٹ پیپر کو بھی لطیفہ گوئی

کا ذریعہ بنایا اورووٹ دینے کے بجائے مصریوں نے بیلٹ پیپر پر مختلف قسم کی دلچسپ عبارتیں تحریر کیں۔ووٹ کے لیے آنے والے ایک ووٹر نے بیلٹ پیپر پر اپنی محبوبہ کا نام لکھا اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔ایک اور ووٹر نے بیلٹ پیپر پر دعا لکھی یا رب میری فٹ بال ٹیم جیت جائے۔اسی طرح ایک اور فٹ بال کے فین نے گول ضائع کرنے والے کھلاڑی کا غصہ نکالتے ہوئے تحریر کیا کہ ورجانی ساسی مردہ باد۔واضح رہے کہ ورجانی ساسی الاھلی فٹ بال کلب کا افریقی کھلاڑی ہے۔گزشتہ میچ ہار جانے پر زمالک فٹ بال ٹیم کے سربراہ کا نام لکھ کر ایک ووٹر نے بیلٹ پیپر پر ایک عبارت تحریر کی کہ مرتضی منصور ٹیم چھوڑ دو۔ایک منچلے ووٹر نے بیلٹ پیپر پر تحریر کیا کہ کاش میری شادی ہوجائے۔واضح رہے کہ مصر میں 20اپریل سے 3دن تک جاری رہنے والے ریفرنڈم میں 44.37فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق 88.83فیصد مصریوں نے ترامیم کے حق میں منظوری دی ہے۔ ترمیم کے بعد صدر عبدالفتاح السیسی کی مدت صدارت 4سال سے بڑھ کر 6 سال ہوگئی ہے۔اس کے بعد آئین انہیں دوبارہ 6 سال کے لیے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا حق دیتا ہے۔ اس طرح صدر السیسی 2030 ء تک ملک میں برسر اقتدار رہ سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…