کراچی کے شہری کی شیر کیساتھ سیر کی ویڈیو وائرل

2  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی)کراچی میں دو بھائیوں نے ایک افریقی شیر پال رکھا ہے جس کو ساتھ لیکر وہ اکثر گھومتے ہیں، ان کی شیر کے ساتھ سیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے ایک نجی ریسٹورنٹ کے مالک حمزہ اور حسن نامی 2 بھائیوں نے

گزشتہ 2ماہ سے ایک افریقی شیر پال رکھا ہے جس  کی عمر 26 ماہ ہے۔ انہوں نے مشہور زمانہ اینیمیٹیڈ فلم The lion king سے کردار سمبا سے متاثر ہوکر اس کا نام سمبا رکھا ہے۔حمزہ اور حسن نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سمبا روزانہ 5 کلو مٹن یا بیف کھا ہے جبکہ چکن کھانا اسے پسند نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اکثر سمبا کو اپنے ساتھ گاری میں بیٹھا کر کراچی کی سڑکوں کی سیر کرتے ہیں، ایسے ہی شیر کے ساتھ گھومنے کی ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے نا صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بیحد پسند کیا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل شیر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے نہایت سکون سے گاڑی کی بیک سیٹ پرشیر بیٹھا ہوا ہے۔دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ وہ بھی سمبا کے ساتھ تصاویر بنا کر بے حد خوشی محسوس کرتے ہیں جبکہ شیر کے مالک حمزہ کو اپنے سمبا کے لیے ایک شیرنی کی تلاش ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…