عورتیں زیادہ زہین ہوتی ہیں یا پھر مرد؟ ماہرین نے بتا دیا

28  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا میں بسنے والےاربوں انسانوں کی شکل وصورت میں ایک دوسرے سے یکسر مختلف ہے اسی طرح انسانی ذہانت اور یادداشت کا لیول ہر ایک انسان میں مختلف ہوتا ہے اور اسی طرح مردوں اور عورتوں میں بھی ذہانت کا عنصر الگ الگ لیول رکھتا ہے۔

لیکن ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مردوں میں ذہانت اور یادداشت عورتوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ختم ہوتی ہے جب کہ خواتین زیادہ عمر میں بھی بہتر یادداشت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آن ایجنگ بالٹی مور میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 10 سال کی تحقیق کے دوران کئی ٹیسٹ لیے گئے جس میں ذہانت کے تمام ٹیسٹ میں خواتین نے مردوں کے مقابلے میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کیا اسی طرح مردوں کی علم و فہم کی صلاحیتیں عورتوں کے مقابلے میں عمر بڑھنے کے ساتھ تیزی سے ختم ہوتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ معاشرے میں گہری تبدیلیاں جیسے صحت کی بہتری اور معاشی خوش حالی بھی عورت کی ذہانت کو قائم رکھنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ اس سے قبل کی گئی دیگر تحقیق میں بھی کہا گیا تھا کہ عمربڑھنے کے ساتھ انسانی دماغ میں ہونے والی تبدیلیوں کی رفتار عورتوں میں کم ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران انسٹیٹیوٹ نے 1979 سے لے کر 2013 کے درمیان مختلف اوقات میں 2 ہزار سے زائد مرد و خواتین کی زندگیوں کا مطالعہ کیا جس میں 50 سال سے لے کر 96 سال تک کی عمر کے افراد شامل تھے۔ اس تحقیق کے 9 سال کے دوران تحقیق میں شامل افراد کی یادداشت، توجہ، ذہنی لچک اور بول چال کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا جس سے سائنس دان اس نتیجے پر پہنچے کہ ان میں موجود خواتین کی یاداشت مردوں کے مقابلے میں بڑھاپے میں بھی زیادہ بہتر کام کرتی رہی جب کہ مردوں میں یادداشت تیزی سے کم ہوئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…