کروشیا : لاپتہ لڑکی کی نعش 19 سال بعد اسی کے گھر سے برآمد، بہن گرفتار

11  مارچ‬‮  2019

زغرب (مانیٹرنگ ڈیسک)کروشیا پولیس نے انیس سال بعد لاپتہ لڑکی کی نعش برآمد کرکے اس کی بہن کو گرفتار کرلیا، لاش اس کے گھر میں موجود ڈیپ فریزر سے ملی۔ تفصیلات کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت زغرب میں پولیس نے انیس سال قبل لاپتہ ہونے والی طالبہ جيسمينا ڈومينچ کا معمہ حل کرلیا، پولیس نے مقتولہ کے گھر کے تہ خانے سے اس کی لاش برآمد کرلی، قتل کے شک میں پولیس نے مقتولہ کی45سالہ بہن کو حراست میں لیا ہے، پوليس نے اس واقعے کی تصديق کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

کے مطابق گھر کی بجلی کٹنے کے بعد اِس گھر سے ايک ناقابل برداشت قسم کی بدبو پھیلنے لگی تھی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی۔ واضح رہے کہ جس مکان سے لاش برآمد ہوئی ہے وہ جيسمينا ڈومينچ کے خاندان کا ہے۔ يہ وہی طالبہ ہے جو سال2000ميں لاپتہ ہو گئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جيسمينا کی گمشدگی کی اطلاع باقاعدہ طور پر پانچ برس بعد دی گئی تھی۔ وہ اپنے خاندانی مکان ميں اپنی بہن کے ہمراہ رہا کرتی تھی، جيسمينا کی بہن اپنے خاوند اور دو بچوں کے ساتھ اسی مکان ميں رہتی رہی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…