امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم نام کتے کی فائرنگ سے ہلاکت : معاملہ شدت اختیارکر گیا

17  فروری‬‮  2019

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم نام کتے کی فائرنگ سے ہلاکت کا معاملہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں انسانی حقوق کی تنظیموں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی موجود ہیں جو جانوروں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کام کرتی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ

امریکی ریاست مینیسوٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ نامی کتے کو امریکی صدر ٹرمپ سے سیاسی رقابت کی بنیاد پر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر کتے کے قتل کی خبریں سامنے آئیں تو ٹرمپ کے حامیوں اور جانوروں کے حقوق کی جنگ لڑنے والی تنظیموں نے کتے کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔ مینیسوٹا پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ کتے کو گولی مارنے والے نے میشیوں کے ریوڑ کو بچانے کیلئے کے ماری تھی، پولیس نے کتے کو سیاسی رقابت کی بنیاد پر مارنے کی خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ پولیس چیف کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کتے کی موت کو بنیاد بناکر شہریوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ کتا 2016 کو پیدا ہوا تھا اور اسی سال ٹرمپ بھی صدر منتخب ہوا تھا، کتے کا مالک رینڈل تھوم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں اسی لیے انہوں نے کتے کا نام بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھا تھا۔ کتے کے قتل پر آواز اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو رینڈل کے پڑوسی نے قتل کیا ہے کیوں کہ وہ ڈیمو کریکٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…