کینیڈین نوجوان کی مہارت : مونالیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ کو اسنو لیزا میں تبدیل کردیا

16  فروری‬‮  2019

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا میں نوجوان آرٹسٹ کے فن پارے کی دھوم مچ گئی، مونالیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ کو اسنو لیزا میں تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مونالیزا کی مشہور پینٹنگ کو کینیڈین نوجوان نے ایسی مہارت سے برف پر نقش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ٹورنٹو کے رہائشی رابرٹ گرین فیلڈ نے آرٹ کا یہ عمدہ نمونہ پینٹنگ کرکے نہیں بلکہ برف کی سفید چادر میں ڈھکے اپنے گھر کے عقبی صحن میں ایک بیلچے کی مدد سے پیش کیا۔ کمال مہارت سے برف پر بنائی گئی مونا لیزا کی یہ پینٹنگ سوشل میڈیا آتے ہی چھاگئی ہے، ہزاروں افراد پینٹنگ کو دیکھ کر نوجوان آرٹسٹ کے فن کو سرارہے ہیں۔ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ اس نے بیلچے اور ہاکی کی مدد سے یہ اسنو لیزا تیار کیا، کینیڈا میں ہونے والی برفباری سے یہ تخلیق کرنے میں کامیاب ہوا۔ کینیڈا میں ان دنوں شدید برفباری ہورہی ہے، سڑکوں اور گلیوں میں چھ انچ تک برف کی تہہ جم چکی ہے جبکہ شہری شدید ٹھنڈ کے باعث بلاضرورت گھر سے باہر جانے سے اجتناب کررہے ہیں۔ خیال رہے کہ مشہور زمانہ مونا لیزا کی پینٹنگ اٹلی کے مصور لیونا رڈو ڈا ونسی نے تیار کی تھی، شہکار تخلیق کی ابتدا سال 1503 یا 1504 میں شروع کی جبکہ اپنے مرنے سے کچھ عرصے قبل ہی 1509میں مکمل کی۔ یہ پینٹنگ ان کی پسندیدہ تھی اس غیر معمولی پینٹنگ کو وہ اپنے ساتھ فرانس لے گیا اور آخری وقت تک اپنے ساتھ رکھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…