خاتون نے اپنے لیے درست فیصلہ کرنیوالے کا اشتہار دیدیا

25  مارچ‬‮  2019

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خاتون نے تعلقات، کاروبار اور دیگر ذاتی معاملاتِ زندگی میں شدید دھوکے اور ناکامیوں کے بعد ایک ایسے مرد یا خاتون کی تلاش شروع کر دی ہے جو انہیں روحانیت کی روشنی میں مفید مشورے دے سکے۔برسٹل سے تعلق رکھنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ ایک دوست نے انہیں دھوکا دیا اور پائی پائی کا محتاج کر دیا، پھر انہیں ایک دوسرے ملک میں لوٹا گیا، یہاں تک کہ ان کے اپنے ہونے والے شوہر سے بھی تعلقات خراب ہو گئے۔کبھی کبھی انہیں محسوس ہوتا ہے کہ وہ درست فیصلہ نہیں کرتیں اور

اب ایک ماہ تک کوئی ان کیلئے فیصلے کرسکے تو وہ اسے 2600 پاؤنڈ ادا کریں گی جو پاکستانی روپوں میں 4 لاکھ 70 ہزار روپے بنتے ہیں۔ایک ویب سائٹ پر خاتون نے لکھا، ‘ اگرچہ یہ عجیب بات ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے ایسے دانا شخص یا خاتون کی ضرورت ہے جو میرے لئے فیصلے کرسکے۔ میں نے گزشتہ برس تباہی میں گزارا ہے اور چاہتی ہوں کہ اب کوئی ایک ماہ کیلئے میری زندگی کو کنٹرول کرے۔ مجھے نہیں معلوم کہ عام زندگی میں ایسا ہوتا بھی ہے یا نہیں مگر میں سمجھتی ہوں کہ یہ طریقہ قابلِ عمل ضرور ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…