فیشن شو میں‌ آوارہ کتے کی اچانک آمد، شائقین بالی ووڈ اداکار کو بھی بھول گئے

18  جنوری‬‮  2019

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں کتے کی اچانک آمد نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ بھارتی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ممبئی میں منعقد ہونے والے فیشن شو میں اچانک آوارہ کتے کی ڈرامائی آمد ہوئی۔

جس کے بعد وہاں بیٹھے شرکا نے ماڈلز کے بجائے اُسے ہی دیکھنا شروع کردیا۔ رپورٹ کے مطابق روہت بال کے فیشن شو میں بالی ووڈ کے نامور اداکار سدھارتھ ملہوترا اور نامور ماڈل ڈیانا پینٹی نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے، فیشن شو کا آغاز ہوا ہی تھا کہ کتا اسٹیج پر پہنچ گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اسٹیج پر کھڑی ماڈلز کے ارد گرد گرد گھومتا رہا اور اُس نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا البتہ وہ کھانے کے لیے کچھ تلاش کررہا تھا۔ ریمپ پر اچانک آوارہ کتے کی آمد پر ماڈلز نہ صرف حیران ہوئیں بلکہ وہ سہم بھی گئیں تھیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈلز کا ایک گروپ مرکزی اسٹیج پر پہنچا تو کتا آگیا اور جب وہ واک ختم کر کے دوبارہ اسٹیج پر پہنچے تب بھی وہ نہیں بھاگا۔ کتے نے ایک ماڈل کو پکڑنے کی بھی کوشش کی جس پر منتظمین نے اُسے پیچھے ہٹایا مگر وہ ماڈل کے پیچھے چلتابنا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے ماڈلز کی ہمت کا سراہا اور خوشگوار حیرت کا بھی اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…