کیا ”مونا لیزا “ دیکھنے والوں کو گھورتی ہے? صدیوں سے چھپے اہم بھید کا سراغ لگ گیا

14  جنوری‬‮  2019

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)اطالوی مصور لیونارڈو ڈی ونچی کی بنائی ہوئی مقبول ترین پینٹنگ مونا لیزا 1516 میں مکمل ہوئی تھی اور صدیوں سے لوگوں کے اندر یہ تجسس پایا جاتا ہے کہ آخر تصویر میں دکھائی جانے والی خاتون کی پراسرار مسکراہٹ کے پیچھے کیا راز چھپا ہے ۔

لیکن مسکراہٹ ہی ایک راز نہیں بلکہ اس پینٹنگ میں مونا لیزا کی آنکھوں میں بھی ایک اسرار چھپا ہوا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات تسلیم کی جاتی تھی کہ مونا لیزا کی آنکھیں لوگوں کا پیچھا کرتی ہیں اور اسے مونا لیزا ایفیکٹ کا نام دیا گیا تھا لیکن اب سائنسدانوں نے اس کے پیچھے چھپی حقیقت کا کھوج لگا لیاہے،جرمن کی بائیلیفیلڈ یونیورسٹی نے مونا لیزا ایفیکٹ کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے جاننے کی کوشش کی کیا واقعی مونا لیزا کی آنکھیں تصویر کے سامنے گزرنے والے افراد کو ٹریک کرتی ہیں؟اس ایفیکٹ کو جانچنے کے لئے سائنسدانوں کی ٹیم نے مونا لیزا کا چہرہ ایک کمپیوٹر سکرین میں ڈسپلے کیا اور رضاکاروں پر تجربہ کیا کہ یہ پینٹنگ انہیں گھورتی ہے یا نہیں، اس تحقیق سے پتہ چلا کہ تصویر کو دیکھنے والوں کو لگتا ہے کہ مونا لیزا کی نظریں دائیں جانب گھور رہی ہیں ، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے تو کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ تصویر لوگوں کی حرکت کو ٹریک کرتی ہے اور یہ دعویٰ غلط ہے اورحقیقت بھی یہی ہے کہ مونا لیزا دیکھنے والوں کو نہیں گھورتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…