کتے نے جان پر کھیل کر زخمی دوست کی جان بچالی

12  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جانوروں کا ایک دوسرے کے لیے محبت کا جذبہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، اپنے ساتھی کو مشکل سے نکالنے کے لیے وہ اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی پرہیز نہیں کرتے۔ ایسے ہی ایک کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اپنے زخمی دوست کی جان بچائی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک زخمی کتا ٹرین کی

پٹریوں کے درمیان پڑا ہے، وہ اس قدر زخمی ہے کہ اپنی جگہ سے حرکت بھی نہیں کرسکتا۔ ایسے میں ایک اور کتا اسے اس حال میں دیکھتا ہے تو اس کی مدد کو پہنچتا ہے۔ سخت سردی میں برف سے ڈھکی پٹری پر یہ کتا زخمی کتے کو اپنے جسم سے حرارت فرہم کرتا ہے۔ یہ کتا نہ صرف اسے کھانا لا کر دیتا رہا بلکہ اسے آنے والی ٹرینوں سے بھی بچاتا رہا۔ ٹرین آنے کے موقع پر کتا اپنے زخمی دوست کے ساتھ لیٹ جاتا ور اس کا سر نیچے کردیتا جس کے بعد ٹرین ان کے اوپر سے گزرتی چلی جاتی۔ یہ معاملہ 2 دن تک چلتا رہا، کتے نے زخمی دوست کا ساتھ ایک لمحے کے لیے بھی نہیں چھوڑا۔ بالآخر ایک ٹرین کنڈکٹر نے یہ منظر دیکھا اور مقامی پولیس کو خبر کی۔ تاہم اس موقع پر کتے نے پولیس کو قریب نہیں آنے دیا اور اپنے زخمی دوست کی حفاظت کرتا رہا۔ اس کے بعد جانوروں کو ریسکیو کرنے والی ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے مختلف تکنیکوں سے کام لیتے ہوئے دونوں کتوں کو ریسکیو کیا۔ بعد ازاں ایک ادارے نے انہیں گود لے لیا جہاں ان کی پرورش کی جانے لگی، جلد ہی زخمی کتا صحت مند ہوگیا، دونوں کتے آج بھی ایک دوسرے کے گہرے دوست ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…