امریکا : انجن میں خرابی کے باعث طیارے کی ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ

24  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں زیر پائلٹ نے انجن میں خرابی کے باعث طیارے کو الاباما کے مصروف ہائی وے پر اتار دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الاباما میں دوران پرواز سنگل انجن والے طیارے کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی، ایئرپورٹ دور ہونے کے باعث پائلٹ نے طیارے کو سڑک پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک چھوٹا طیارے میں دو افراد سوار تھے جو ہنگامی لینڈنگ میں محفوظ رہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کہنا تھا کہ ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافر یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طیارہ کی لینڈنگ کے دوران قریب میں گاڑیاں موجود ہیں جبکہ طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ مجھے یقین نہیں ہورہا ہے کہ پائلٹ نے یہ کیسے کر لیا، یہ منظر براہ راست دیکھنے کے بعد بھی یقین نہیں آرہا ہے کہ پائلٹ نے طیارے کی سڑک پر لینڈنگ کروائی۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو ہائی وے پر سفر کرنے والے ایک مسافر نے بنائی تھی۔ پولیس کے مطابق پائلٹ نے بتایا کہ طیارے کے انجن میں خرابی ہوئی ایئرپورٹ دور تھا اس لئے سڑک پر طیارے کو اتارنا مجبوری تھی۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایا کہ پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو لینڈ کیا اور ٹریفک رواں دواں ہونے کے باوجود کسی گاڑی اور کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ لاس اینجلس: انجن کی خرابی، خاتون پائلٹ نے طیارہ ہائی وے پر اتار دیا یاد رہے کہ رواں جون میں امریکی شہر لاس اینجلس میں زیر تربیت خاتون پائلٹ نے انجن میں خرابی کے سبب نجی طیارے کو مصروف ہائی وے پر اتار دیا تھا۔ خیال رہے کہ شکاگوں میں دورانِ پرواز چھوٹے طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارے کو شکاگو کے مصروف ترین لیک شور ڈرائیو نامی ہائی وے پر اتار تھا اور خوش قسمتی سے اس حادثے میں بھی پائلٹ محفوظ رہے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…