ایسا بھی ہوتا ہے۔۔۔!!! سگے بیٹے نے ایک سال پہلے فوت ہونیوالی اپنی ماں کی لاش دفنانے کے بجائے چھپالی،وجہ پڑھ کر آپ کو بھی شدید دکھ ہوگا

17  دسمبر‬‮  2018

میڈرڈ (آئی این پی)اسپین میں پولیس نے ایک سال قبل فوت ہونے والی خاتون کی لاش کو مبینہ طور پر گھر میں چھپانے کے جرم میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔پیرکوبین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میں پولیس نے دو روز قبل چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے پولیس کا دعوی ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی 92 سالہ والدہ کا

جسد خاکی ایک سال سے گھر میں رکھا ہوا تھا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ میڈرڈ کے 62 سالہ رہائشی نے کئی ماہ قبل فوت ہونے والی اپنی والدہ کی میت فلیٹ میں چھپا رکھی ہے اور اس کا سبب پنشن کا حصول بتایا گیا ہے۔ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص کے پڑوسی نے پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کرکے اطلاع دی تھی کہ پڑوس والے فلیٹ سے شدید بو آرہی ہے جس پر پولیس نے 62 سالہ ہسپانوی شہری کے گھر چھاپہ مار کر لاش برآمد کی جو کئی ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی والدہ کا انتقال کئی ماہ قبل 92 برس کی عمر میں ہوا تھا لیکن مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے جسد خاکی کو فلیٹ میں چھپایا ہوا تھا۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے 62 سالہ شہری کو دھوکا دہی کے الزام میں حراست میں لیا ہے کیوں کہ اس نے اپنے والدہ کی موت کی اطلاع نہیں دی اور ان کی پینشن وصول کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص نے اپنی والدہ کے جسد خاکی کے ساتھ کئی ماہ اسی فلیٹ میں گزار دئیے جو تقریبا ایک سال کا عرصہ بنتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…