8 کھرب روپے واشنگ مشینوں میں دھل کر ضائع

15  دسمبر‬‮  2018

کینبرا (سی پی پی )آسٹریلیا میں 8کھرب 4 ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ واشنگ مشینوں میں دھل کر ضائع ہو چکے ہیں۔کرنسی نوٹ ضائع ہونے سے زیر گردش نوٹوں کی مجموعی تعدادمیں دس فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آسٹریلیا میں ہر شہری اوسطاً 34 ہزار روپے ((340 ڈالر مالیت تک کے کرنسی نوٹ کسی نہ کسی طرح کھو چکا ہے، ان میں پانچ اور دس ڈالر کے کرنسی نوٹوں کی اکثریت ہے۔

آسٹریلوی اخبار کے مطابق واشنگ مشینوں کی دھلائی اور صوفوں کی پشت شہریوں کو غریب کررہی ہے، آسٹریلیا میں 8 ارب ڈالر مالیت کے کرنسی نوٹ واشنگ مشینوں یا دیگر وجوہات کے باعث کرضائع ہو گئے۔ریزرو بینک کی خصوصی تحقیق کے مطابق پانچ اور دس ڈالر کے ہر دس میں سے ایک نوٹ ضائع ہو جاتا ہے جس کی بڑی وجہ واشنگ مشین میں دھل کر نوٹ خراب ہونا ہے، اس کے علاوہ صوفوں کی پشت پربھی کرنسی نوٹ گر کر خراب ہو جاتے ہیں ۔تحقیق کے مطابق آسٹریلیا میں ہر شہری اوسطاً 340 ڈالر مالیت کے نوٹ مختلف وجوہات کے باعث کھو دیتا ہے، ان میں زیادہ تر پانچ اور دس ڈالر کے کرنسی نوٹ ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اگرچہ لوگ اپنی روزمرہ خریداری کے لئے کارڈ کے استعمال اور ڈیجیٹل سسٹم پر جارہے ہیں ، اس کے باوجود آسٹریلوی معیشت میں اب بھی 76 ارب ڈالر کے نوٹ زیر گردش ہیں۔ایک اندازے کے مطابق 15 سے 35 فیصد نوٹوں کا استعمال روزمرہ کے سازوسامان اور خدمات کے عوض ہوتا ہے جب کہ 65فی صد نوٹ دیگر ذرائع میں استعمال ہوتے ہیں۔کرنسی نوٹوں کی10 سے 20 فی صد تعداد لوگ اپنے پاس جمع رکھتے ہیں ،15 فیصد کرنسی نوٹ بیرون ملک بھیج دیئے جاتے ہیں۔ چار سے آٹھ ارب ڈالر جو تقریباً” پانچ سے دس فیصد بنتے ہیں، وہ مختلف وجوہات سے ضائع ہوجاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق عوام پچاس اور سو ڈالر کے نوٹوں کے بارے محتاط رویہ رکھتے ہیں اس لیے یہ ضائع نہیں ہوتے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…