گوگل Idiot لکھنے پر ٹرمپ کی تصاویر کیوں دکھاتا ہے؟ گوگل سی ای او نے وجہ بتا دی

13  دسمبر‬‮  2018

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آخر کار اس راز سے پردہ اٹھا دیا کہ انٹرنیٹ پر بے وقوف لکھنے سے امریکی صدر ٹرمپ کی تصاویر کیوں سامنے آجاتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سندر پچائی گزشتہ روز امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے سوالات کے جوابات دیے۔

امریکی کانگریس کی جانب سے گوگل پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کا سرچ انجن تعصب پر مبنی ہے اس لیے وہ لفظ Idiot لکھنے پر ٹرمپ کی تصاویر دکھاتا ہے۔ سندر پچائی نے کانگریس کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر گوگل سرچ انجن کے تکینکی نکات اور طریقہ کار کو بھی بیان کیا۔ کانگریس کمیٹی کے اراکین نے دوران وضاحت ایک اور سوال اٹھایا کہ روزانہ کروڑوں صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں تو اُن کے سامنے یہ ساری تصاویر بھی جاتی ہوں گی۔ گوگل کے سی ای او نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ’امریکی صدر ٹرمپ ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر سیاستدانوں کے ساتھ بھی یہی مسئلہ درپیش ہے جیسے دنیا کا احمق ترین وزیر اعظم تحریر کریں تو نریندر مودی کی تصاویر سامنے آجاتی ہیں‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین حکمرانوں کی تصاویر مختلف ناموں سے شیئر کرتے ہیں، اسی طرح ٹرمپ کی بہت سی تصاویر صارفین نے Idiot کے نام سے شیئر کی ہوئیں ہیں اس لیے اُن کا نام آجاتا ہے۔ یاد رہے کہ گوگل کو دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن ہونے کا اعزاز حاصل ہے جہاں کروڑوں صارفین روزانہ مختلف چیزیں تلاش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…