نابینا ہونے کے باوجود ورلڈ ریکارڈ‌ بنانے کے لیے پرعزم ہسپانوی لڑکی

13  دسمبر‬‮  2018

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) بینائی سے محرومی کے باوجود ہسپانوی ایتھلیٹ نے ہمت نہیں‌ ہاری، ورلڈ‌ریکارڈ بنانے کا عزم کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 21 سالہ کیرمین لوپیز سمندر کو دیکھنے سے تو قاصر ہے، مگر اس کی بلند و بالا لہروں سے مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کیرمین نے اپنے لیے سرفنگ کا مشکل میدان چنا ہے، وہ ایک انسٹرکٹر کی رہنمائی میں سرفنگ کرتی ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اس مشکل فن میں پختگی حاصل کرتی جارہی ہے ۔اس باہمت لڑکی نے کیلی فورنیا میں ہونے

والے ورلڈ اڈپٹیو سرفنگ چیمپین شپ میں‌ حصہ لینے کا اراہ باندھ لیا ہے، کیرمین لوپیز اس مقابلے میں‌ حصہ لینے والی پہلی ہسپانوی نابینا ایتھلیٹ‌ ہوگی، جو ایک ریکارڈ ہے۔ کیرمین نے ایک اپنے ایک بیان میں‌ کہا کہ دیگر جگہوں کے برعکس یہ سمندر ہے، جہاں وہ خود کو آزاد اور پرسکون محسوس کرتی ہے، سرفنگ بورڈ اسے اعتماد دیتا ہے۔ بچپن میں‌ ایک مرض کے باعث بینائی سے محروم ہونے والی کیرمین لوپیز کے مطابق وہ دیگر سرفرز ہی کے مانند ہے اور ان ہی کی طرز پر مقابلے میں اترے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…