دبئی : جیل میں قید چند خواتین نے جیل کو ہی اپنا گھر سمجھ لیا،باہر جانے سے انکار

13  دسمبر‬‮  2018

دبئی (این این آئی)دبئی کی جیل میں قید چند خواتین کو سلاخوں کے پیچھے گزرا وقت اس قدر بھا گیا کہ انہوں نے جیل کو ہی اپنا گھر سمجھ لیا اور باہر جانے سے انکار کردیا۔متحدہ عرب امارات کے میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی کی جیل میں قید خواتین میں 11 کی سزائیں پوری ہوچکی ہیں۔

لیکن اس کے باوجود وہاں یہاں سے جانے سے انکاری ہیں۔دبئی کی خواتین جیل کی ڈائریکٹر کرنل جمیلہ خلیفہ الزابی نے کہا کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ان 11 خواتین قیدیوں کو جیل عملے کے اچھے برتاؤ اور میسر سہولیات اس قدر پسند آئیں کہ انہوں نے یہاں سے جانے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی جیل میں خواتین کو اچھی غذا اور طبی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت مند زندگی کی طرف لوٹانے کے لیے خصوصی پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ہے، وہ قید کے دوران اپنے اہلخانہ بالخصوص اپنے بچوں سے رابطے میں بھی رہ سکتی ہیں جبکہ انہیں پرامن ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ایک عرب ملک کی خاتون قیدی نے، جو اپنی سزا پوری کر چکی ہیں کہا کہ انہوں نے قید کی زندگی خوش رہ کر گزاری اور انہیں ایسا ماحول فراہم کیا گیا جو انہیں اپنے آبائی ملک میں بھی میسر نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ قید کے دوران ان سے نہ صرف اچھا سلوک کیا گیا بلکہ ان کی نئے ہنر سیکھنے اور اپنے مشاغل پورے کرنے، جیسے مصوری کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔ایک اور غیر ملکی خاتون قیدی نے کہا کہ خواتین کی جیل عقوبت خانے سے کہیں زیادہ ہے جہاں ایک بڑی لائبریری، کھیلوں کے لیے ہال، ڈرائینگ روم، کئی میچز کے لیے بڑا ایریا اور دیگر سہولیات موجود ہیں جن سے قیدی ہر وقت فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…