بھارت میں خاتون کے پیٹ سے لوہے کی مختلف اشیاء برآمد

14  ‬‮نومبر‬‮  2018

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک خاتون کے پیٹ سے حیرت انگیز طور پر کیلیں، نٹ، بولٹ، سیفٹی پن، بال پن سمیت دیگر لوہے اور اسٹیل سے بنی مختلف اشیاء بر آمد ہو ئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد کی رہائشی 40 سالہ ذہنی مرض میں مبتلا خاتون سنگیتا کو

پیٹ کی شدید شکایت پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ جب خاتون کو اسپتال لایا گیا تو اس کا پیٹ پتھر کی طرح سخت ہو رہا تھا۔ ایکسرے کرنے پر ان کے پیٹ میں ایک بڑا گچھا نظر آیا جبکہ پھیپڑوں کے آس پاس سیفٹی پن نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ ایک پن کی وجہ سے ان کے پیٹ کی اندرونی جلد میں سوراخ ہونے کا انکشاف ہو اتو فوری طور پر ان کا آپریشن کیا گیا۔جب ان کا پیٹ چیرا گیا تو ایک کے بعد ایک لوہیب اور اسٹیل کی اشیاء ہاتھ آنے لگیں جن میں تیز دھار کی اشیاء ،زیورات سمیت دیگر دیڑھ کلو کا سامان بر آمد ہو اہے۔اسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ذہنی مریضوں میں ایک ایسی حالت پائی جاتی ہے جس میں وہ تیز دھار والی اور نا قابل ہضم چیزیں کھانے لگتے ہیں۔سنگیتا کا علاج کرنے والے نفسیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے خاتون کے بھائی سے بات کی ہے ، انہوں نے ان کو گھر لانے سے انکار کر دیا ، ان کا کہنا تھا کہ سنگیتا کئی بار گھر سے بھاگ چکی ہے لہذٰا علاج ہونے تک ان کا اسپتال میں رہنا ضروری ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…