مٹینگ کے دوران چھت سے اژدہا آن ٹپکا : ویڈیو وائرل

20  اکتوبر‬‮  2018

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے نجی بینک میں مٹینگ کے دوران اژدہے کی اچانک آمد نے ملازمین کی دوڑیں لگوادیں، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور کو دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں اسی لیے اگر کسی شخص کو سانپ کی موجودگی کا علم ہوجائے تو وہ اُس مقام سے ہٹ جانے میں ہی عافیت سمجھتا ہے کیونکہ اُسے یہ خوف ہوتا۔

اگر سانپ نے ڈس لیا تو جان جانے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح اگر کسی شخص کو اپنے اردگرد اژدہے کی موجودگی کا علم ہوجائے تو پھر اُس جگہ سے کئی فٹ کی دوری پر جانا میں ہی عافیت سمجھا جاتا ہے۔ ایک سیکنڈ کیلئےتصور کریں کہ آپ کسی سے بات چیت میں مصروف ہوں اور اسی دوران بڑا اژدہا چھت سے نیچے آکر گر جائے، یقیناً یہ ڈراؤنی فلم کے منظر کی طرح ہوگا جس کی وجہ سے آپ خوفزدہ ہوجائیں گے۔ چین کے صوبے گوانچی میں واقع نجی بینک کے ملازمین برانچ میں ایک مٹینگ میں مصروف تھے کہ اچانک چھت سے کوئی چیز آکر زمین پر گری جسے دیکھ کر وہاں پر موجود لوگوں کے اوسان خطا ہوگئے۔ بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ ہونے والے منظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مٹینگ کے دوران چھت سے ایک بڑا اژدہا آکر نیچے گرا جسے دیکھ کر ملازمین بھاگے اور پھر وہ وہاں پر رینگنے لگا۔ انتظامیہ نے فوری طور پر سانپ پکڑنے والے رضاکاروں کو طلب کیا، جس کے بعد انہوں نے طویل جدوجہد کے بعد اژدہے کو پکڑا، اس دوران برانچ کو مکمل بند کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…