9 سالہ بچی کی چیتے سے انوکھی دوستی : ویڈیو وائرل

18  اکتوبر‬‮  2018

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے جنوبی صوبے سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ بچی کی خوں‌ خوار جانور چیتے کے ساتھ دوستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ انسان کو نقصان پہچانے والے جنگلی جانوروں سے بچے اور بڑے دونوں ہی خوف زدہ ہوتے ہیں مگر 9 سالہ چینی بچی نے چیتے کے

بچے کے ساتھ دوستی کر کے نئی مثال قائم کردی۔ جنوبی چین کے صوبے فوجیان میں واقع چڑیا گھر کے ملازم سن چیاوجنگ کی 9 سالہ صاحبزادی کی تین ماہ کے چیتے سے انوکھی دوستی ہے، دونوں ایک دوسرے کےساتھ کھیلتے کودتے اور سیر و تفریح کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی چیتے کے بچے کے ساتھ کھیل رہی ہے اور وہ روزانہ اپنے دوست کے ہمراہ چہل قدمی بھی کرتی ہے۔ سن چیاوجنگ کا کہنا ہے کہ میری بچی کو شروع سے ہی جانور بہت پسند ہیں اور جب یہ بچہ پیدا ہوا تو اُس نے دوستی کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بچی کا نام ’ہونیا‘ رکھا جس کا مطلب چیتے سے دوستی کرنے والی لڑکی ہے، میری بیٹی اپنے نام کے مطلب پر پورا اترتی ہے حتیٰ کہ اُس کی دیگر دوستیں اور اساتذہ بھی ڈرتے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق ہونیا کا گھر چڑیا گھر سے بہت قریب ہے، اُس کی جانوروں کے ساتھ محبت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے نہ صرف اُس کو مفت داخلے کی اجازت دی بلکہ اُسے جانوروں کے ساتھ کھیلنے کی بھی اجازت دی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…