مصرمیں پہلی دفعہ ذہنی تھکاوٹ دور کرنے کے لیے ہنسی کلب کا قیام

15  اکتوبر‬‮  2018

قاہرہ(این این آئی)مصر میں کام کے بوجھ ، تھکاوٹ اور معاشی دباؤ میں کمی لانے کے لیے تین دوستوں نے مل کرہنسی کلب قائم کیا ہے۔ یہاں آنے والے افراد کو ہنسانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ان کے لیے تفریح کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے وسط میں شاہراہ عدلی پر واقع ہنسی کلب کا قیام تین ماہ قبل عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ کلب تین دوستوں احمد عبدالفتاح، احمد حسام اور محمد الشربینی نے مل کرقائم کیا۔ تینوں کے ذہن میں یہ تخیل ایک کیفے کے قیام

کے دوران آیا۔ انہوں نے ایک ایسا کلب بنانے کا فیصلہ کیا جہاں لوگوں کو چائے اور کافی کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا بھی ماحول فراہم کیا جائے۔ مصر میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد کلب ہے۔کلب کے رکن محمد الشربینی نے کہا کہ اس کلب کے قیام کا مقصد لوگوں میں خوشی بانٹنا اور ان کی پریشانیوں کو دور کرنا ہے۔ یہاں پر آنے والوں کو ان کی پسند کی موسیقی بھی سنائی جاتی ہے۔ کلب کی میزوں پر کتابیں بھی رکھی جاتی ہیں اور کلب سے کتاب عاریتا مطالعے کے لیے حاصل کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…