امریکی عدالت میں سماعت کے دوران ملزم کے مسلسل بولنے پر منہ پر ٹیپ لگانے کی سزا

9  اگست‬‮  2018

اوہائیو(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست اوہائیو میں عدالتی کارروائی کے دوران جج نے ملزم کے لگاتار بولنے سے تنگ آکر اس کے منہ پر ٹیپ لگانے کی سزا دے دی۔ حال ہی میں اوہائیو کلیولینڈ میں اغواء اور کریڈٹ کارڈ چوری کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران 32 سالہ ملزم فرینکلن ولیم خاموش نہ رہا اور مسلسل بولتا رہا۔ اس موقع پر جج جون روسو نے ملزم کو حکم دیا کہ وہ خاموش ہوجائیں۔

اور اُس وقت وضاحت دیں جب اُن سے پوچھا جائے گا۔ لیکن ملزم ولیم نے ایک نہ سنی اور جواب دیا، ’میں کیسے چپ بیٹھوں، یہ میرا کیس ہے اور میری سزا کا معاملہ ہے‘۔ جج نے اُن سے ایک بار پھر کہا کہ ‘بغیر اجازت بولنے پر پابندی ہے، میں آپ کے دلائل بھی سنوں گا لیکن ابھی آپ خاموش بیٹھیں’۔ تاہم ملزم ولیم نے اپنی بات جاری رکھی، جس پر جج نے تنگ آکر حکم دیا کہ کوئی ان کے منہ پر ٹیپ لگا دے، جس کے بعد پولیس افسران نے ملزم کا منہ ٹیپ لگا کر بند کردیا۔ سماعت کے بعد ملزم کا کہنا تھا کہ ‘میرے منہ پر ٹیپ لگا کر میرے ساتھ زیادتی کی گئی ہے’۔ ملزم کے منہ پر ٹیپ لگی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ نا انصافی ہے اور ملزم کو اظہار رائے کے حق سے محروم کرنے پر جج کو سزا دی جانی چاہیے۔ جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ ملزم ولیم کو جج روسو کے حکم پر عمل کرنا چاہیے تھا، انہیں حکم دینے کا حق تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…