بھارت، کسانوں کا انوکھا احتجاج، سڑک پر دھان کی فصل کاشت کر دی

30  جولائی  2018

گورکھپور(آئی این پی )بھارتی شہر گورکھپور میں کسانوں نے سڑک کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھان کی فصل کاشت کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کی جانب سے تعمیر کردہ گاوں تک جانیوالی سڑک ٹھیکیداروں نے ادھوری چھوڑدی ۔ برسات کا موسم آتے ہی سڑ ک پانی جمع ہوگیا ۔ گاوں والوں نے تحصیل میں اس کی شکایت درج کرائی۔

گاوں پردھان نے اس پر مٹی ڈلوا دی جس سے سڑک دلدل میں تبدیل ہوگئی اور لوگوں کا آنا جانا دشوار ہوگیا۔کاشتکاروں نے طیش میں آکر انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کیچڑ میں تبدیل سڑک میں دھان کی کاشت کردی۔بھٹہٹ وکاس کھنڈ سے گزرنے والی پی ڈبلیو ڈی کی سڑک کافی دنوں سے خستہ حال ہوگئی تھی جگہ جگہ گہرے گڈھے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکارتھی۔سمدار خرد ٹولہ کے رہنے والوں کے مکانات کی نکاسی آب کیلئے بنائی گئی نالیوں کا پانی بھی سڑک پر بھرجانے سے اکثر حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔گاوں والوں نے اعلی حکام کو اس کی شکایت درج کرائی تاہم شکایت کا کوئی اثر نہیں ہوا۔سمیع الزماں، صدیق ، ندیم احمد، عبیر ، حفیظ اللہ ، صابر وغیرہ نے احتجاج ریکار ڈکرایا۔گاوں کے پردھان وریندر بہادر سنگھ نے بتایا کہ سڑک کی تعمیرکے موقع پر علاقے کے لوگوں سے کہا سنی ہوگئی جس پر ٹھیکیدار نے ناراض ہوکر کام ادھورا چھوڑدیاجس کی وجہ سے پریشانی کھڑی ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…