فلوریڈا میں پبلک پارک سے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ پکڑا گیا

11  جولائی  2018

فلوریڈا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وائلڈ لائف ادارے نے فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے 13 فٹ طویل مگرمچھ برآمد کرلیا جو امریکی تاریخ پکڑا جانے والا سب سے بڑا مگر مچھ ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وائلڈ لائف ادارے کو فلوریڈا کے پبلک پارک میں مگرمچھ کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ریسکیو اہل کاروں کی مدد سے امریکا کی تاریخ میں کسی عوامی مقام سے پکڑے گئے سب سے طویل اور بھاری مگرمچھ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ یہ مگرمچھ پارک کے گھنے درختوں میں چھپا ہوا تھا۔وائلڈ لائف حکام کے مطابق مگرمچھ کو طبی معائنے کے لیے

اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد مگرمچھ کو مقامی چڑیا گھر منتقل کردیاگیا وائلڈ لائف حکام اور پولیس نے عوامی مقام پر خطرناک مگرمچھ کی موجودگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جب کہ میونسپلٹی ادارے نے بھی ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کہ معلوم کیا جائے کہ وہ مگرمچھ کہاں سے آیا اور یہاں تک کیسے پہنچ گیا؟ایک وائلڈ لائف اہلکار کا کہنا ہے کہ اپنے 20 سالہ دور ملازمت میں اتنا طویل اور بھاری مگرمچھ نہیں دیکھا، اب تک زیادہ سے زیادہ 10 سے 12 فٹ لمبے مگرمچھ پکڑنے کا موقع ملا ہے، یہ ہمارے لیے پرجوش لمحہ ہے اور پوری ٹیم اس کامیابی پر خوش ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…