بھارتی شہری نے سانپ کے ڈسنے کا علاج گوبر سے کرنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنالیا

13  جون‬‮  2018

نئی دہلی  (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک دیہاتی کی بیوی کو سانپ نے ڈسا تو بدبخت نے اسے ہسپتال لے جانے کی بجائے سڑک پر لٹا کر اس کے اوپر گوبر کا ڈھر لگا دیا۔ چند منٹ میں ہی بدقسمت خاتون زندگی کی بازی ہارگئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 35 سالہ خاتون دوندری ریاست اترپردیش کے علاقے بلند شہر کے ایک دیہات سے تعلق رکھتی تھی۔ وہ جلانے کی لکڑی اکٹھی کرنے کے ل ئے کھیتوں میں گئی تھی۔

کہ سانپ نے اسے ڈس لیا۔ وہ بیچاری گرتی پڑتی اپنے گھر کی جانب بھاگی اور اپنے خاوند کو اس واقعے کے متعلق بتایا۔ اسے ہسپتال لیجانے کی بجائے اس کے خاوند نے ایک جوگی کو بلا کر اس کا علاج شروع کروادیا۔ اسی جوگی کے کہنے پر اس نے اپنی بیوی کو گھر کے باہر سڑک پر لٹایا اور اسے پوری طرح گائے کے گوبر کے ڈھیر میں دفن کردیا۔ اس دوران جوگی اپنے جنتر منتر پڑھتا رہا لیکن بیچاری خاتون اپنی آخری سانسیں لے رہی تھیں۔ جب گوبر کا ڈھیر اس کے اوپر سے ہٹایا گیا تو اس کی سانسیں بند ہو چکی تھیں اور روح قفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی۔ شاید سانپ کے زہر سے مرنا ایسی دردناک موت کی نسبت آسان ہوتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…