افغان شہری نے اپنے بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھ دیا

21  مارچ‬‮  2018

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)  افغان شہری نے امریکی صدر سے متاثر ہوکر اپنے بیٹے کا نام ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے نام پر رکھ دیا ہے۔اٹھارہ ماہ کے افغان ڈونلڈ ٹرمپ کی شناختی نام والی پوسٹ فیس بک پر شیئر کیا ہوئی کہ افغانستان سمیت پوری دنیا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہی طرح مشہور ہوگئی۔ افغان شہری کا غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالے سے بہت زیادہ تحقیق کی پھر ان کی زندگی سے متاثر ہوکر اپنے بیٹے کا نام ڈونلڈ ٹرمپ رکھا تاکہ میرا بیٹا بھی بڑا ہوکر ان ہی کی طرح کامیاب اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہو۔

سید اسد اللہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی کاروبار میں کامیابی کے حوالے سے لکھی گئی کتابوں کا فارسی ترجمہ پڑھ رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ ارب پتی امریکی تاجر سے متاثر تھا اورجب ان کے ہاں 2016 میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے اسے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے پکارنا شروع کردیا۔ بچے کے والد سید اسد اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں ابتداءمیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ افغان لوگ ناموں کے معاملے پر بھی اتنی حسّاسیت رکھتے ہیں، کسی نے ہمارے بیٹے کے نام والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو معاملہ اتنا بڑھا کہ مجھے اپنا فیس بک اکاونٹ بند کرنا پڑا۔ اسد اللہ کاکہنا تھا کہ جب اپنے بیٹے کے نام والی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے اندازہ ہوا کہ افغانی لوگ امریکا سے کتنی نفرت کرتے ہیں کہ ان کے نام پر اپنے بچوں کے نام رکھنا تو دور کوئی اور بھی رکھے تو اس کی جان لینے پر آمادہ ہوجاتے ہیں ایسا ہی کچھ میرے ساتھ ہوا‘ اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔کچھ قدامت پسندوں نے تو ہمارے بیٹے کو بھی نقصان پہنچانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…