بھارت میں ٹاس کر کے پروفیسر کا انتخاب

15  فروری‬‮  2018

نئی دہلی  (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب میں سکہ اچھال کر پروفیسر کا انتخاب کیا گیا جس پر وزیر برائے فنی تعلیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی بھارت کے تعلیمی معیار پر سوالات اٹھنے لگے ہیں تاہم وزیر فنی تعلیم چرنجیت سنگھ نے کہا ہے کہ یہ عمل کرپشن کے بغیر شفاف طریقے سے کیا گیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے دعویٰ کیا کہ دونوں امیدوار قابلیت کے لحاظ سے ایک جیسے تھے اور انہوں نے خود ہی یہ سکہ اچھال کر کسی ایک کا انتخاب کرنے کی تجویز دی تھی۔

چرنجیت سنگھ نے کہا کہ میرے پاس 37 امیدوار تھے، اس سے قبل اس سارے عمل میں بہت کرپشن ہوتی تھی، لہٰذا میں نے یہ روایت توڑی اور ان 37 امیدواروں کو بلایا اور انہیں ان کے مطلوبہ سٹیشن الاٹ کردیئے، لیکن دو امیدوار ایسے تھے جو ایک ہی سٹیشن چاہتے تھے اور قابلیت کے لحاظ سے بھی ایک جیسے تھے، یہی وجہ ہے کہ امیدواروں نے خود ہی سکہ اچھال کر ٹاس کی تجویز دی۔ اس معاملے میں کوئی غیرقانونی سرگرمی نہیں ہوئی بلکہ یہ سارا عمل کرپشن سے پاک تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…