مسیحی خاتون جج نے 3 مسلمان نوجوانوں کو قرآن پاک کی آیات حفظ کرنے کا حکم دیدیا

12  فروری‬‮  2018

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان میںمسیحی خاتون جج نے 3 مسلمان نوجوانوں کو حضرت مریم علیہا السلام کی شان میں گستاخی کے الزام میں قرآن پاک کی آیات حفظ کرنے کا حکم دیدیا کہ جان کر آپ بھی ان کو داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انوکھا فیصلہ لبنان کے شہر طرابلس میں سنایا گیا جب ایک خاتون جج جوسلین متی نے حضرت مریم علیہا السلام کی شان میں گستاخی کے الزام میں 3 نوجوانوں کو جیل بھیجنے کے بجائے قرآن کریم کی ان آیات کو حفظ کرنے کا حکم دیا ۔

جن میں حضرت مریم اور ان کے بیٹے حضرت عیسی علیہما السلام کی بزرگی بیان کی گئی ہے۔ خاتون جج کی جانب سے سنائے گئے اس فیصلے کو مثبت نظر سے دیکھا جارہا ہے جبکہ لبنان کے وزیراعظم سعد حریری نے اپنے ٹوئٹر پیغام اور سابق وزیراعظم نجیب میقاتی نے فیس بک پر اس فیصلے کو بھر پور انداز میں سراہا ہے۔ یاد رہے کہ قرآن کریم میں سورہ آل عمران کی آیت 33 سے آیت 59 تک خاص طور پر حضرت مریم اور مسیح علیہما السلام کا ذکر آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ان آیات میں بزرگی بیان کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…