اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فوٹو کاپی کیلئے دکان پر جانے کی ضرورت نہیں، گھر کی دہلیز پر سہولت حاصل کریں، جی ہاں پاکستان میں شہری نے چنگ چی رکشے کو پرنٹنگ پریس میں بدل دیا۔ تفصیلات کے مطابق روزگار کیلئے سرگرداں پاکستان کے ایک شہری محمد اویس نے حیرت انگیز عوامی سہولت متعارف کروا دی ہے ۔محمد اویس نے چنگ چی رکشے کو ہی پرنٹنگ پریس میں بدل دیا ہے اور اب لوگوں کو فوٹو کاپی یا اپنےکاغذات کی لیمینیشن کیلئے دکان پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ محمد اویس اپنے پرنٹنگ پریس کے ساتھ آپ کے گھر کی دہلیز
