ابوظہبی، بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3000 درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا

12  جنوری‬‮  2018

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظبی کی بلدیہ نے گاڑی صاف نہ رکھنے پر 3000 درہم کا جرمانہ مقرر کر دیا۔ بلدیہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھیں وگرنہ ان پر 3 ہزار درھم تک کا جرمانہ او رگاڑی ضبط کی جا سکتی ہے۔ پہلی خلاف ورزی پر بلدیہ سے رجوع کرنے والے کو 50 فیصد تک رعایت دی جا سکے گی

البتہ دوسری بار خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کر دیا جائے گا۔ گاڑی کی ضبطی پر آنے والے اخراجات مالک سے وصول کئے جائیں گے۔ ابوظہبی کی بلدیہ کے افسران نے صنعتی علاقے میں چھاپے مار کر 178 گاڑیوں کے مالکان کو انتباہ جاری کیا۔ مالکان اپنی گاڑیوں سے لاپروائی برت رہے تھے۔ تین دن کے اندر اندر انہیں بلدیہ سے رجوع کرنا ہو گا وگرنہ گاڑی اٹھوا لی جائے گی۔ ماضی میں مہلت کا دورانیہ تین دن کے بجائے چودہ دن تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…