بھارتی پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں سوالات پاکستانی ویب سائٹ سے نقل کئے ،بھارتی اخبار کا دعویٰ

14  دسمبر‬‮  2017

نیو دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست ارونا چل پردیش میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں نصف سے زیادہ سوالات پاکستان کی ایک ویب سائٹ سے نقل کیے گئے ہیں ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اخبا ر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جس ویب سائٹ سے یہ سوالات نقل کیے گئے ہیںوہ پاکستان میں سول سروس امتحانات کیلئے مواد اور معلومات فراہم کرتی ہے ۔

کچھ سوالات 2008 کے یونین پبلک سروس کمیشن کے امتحانوں سے نقل کئے گئے ہیں ۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ سماجیات کے90 فیصد سوالات مبینہ طور پر ایک آن لائن ڈسکشن فورم سے لئے گئے تھے ، عمومی تاریخ ، سماجیات اور سیاسیات کے کچھ سوالات غیر ملکی تناظر میں تھے ۔ایک امیدوار کا کہنا تھا کہ جب ہم نے کراس چیک کیا تو معلوم ہواکہ یہ سوالات توپاکستانی ویب سائٹ سے نقل کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے تحت امتحانات کے زیادہ تر پیپرز فوٹو کاپی تھے،

پرچہ جات مرتب کرتے وقت کاپی پیسٹ سے کام لیا گیا جو کہ غیر قانونی عمل ہے ۔اس سے ریاست میں ایک تنازع کھڑا ہو گیا اور دوبارہ امتحانات لینے کا مطالبہ کیاجا رہا ہے۔دوسری جانب پبلک سروس کمیشن کے سیکریٹری کا کہنا ہے پرچہ جات کی جانچ کی جا رہیہے اگر ان میں کوئی غلطی یا کوتاہی ثابت ہوئی تو کمیشن جلد اس بارے لائحہ عمل دے گا ۔واضح رہے کہ 2015میں بھی اروناچل پردیش ریاست کے پبلک سروس کمیشن کے مقابلے امتحانات کے پرچے آوٹ ہوگئے تھے جس پر چار افسران کو معطل کر دیا گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…