جنگ کا دیوتا۔۔ دنیا کا سب سے چھوٹا پرندا کتنی طویل پرواز کر لیتا ہے؟ دلچسپ انکشاف

30  ‬‮نومبر‬‮  2017

دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ کیوبا کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے یہ پرندہ بہت ہی نایاب ہے اس کا وزن تقریباً دو گرام ہے اسے ہمینگ دے برڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے اس کو پہلی نظر دیکھنے سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ شاید کوئی چھوٹا سا کیڑا یا کوئی شہد کی مکھی ہے جو پھولوں کے ارد گرد منڈلاتی پھر رہی ہے یہ پرندہ ایک سیکنڈ میں اسی مرتبہ پر ہلاتا ہے۔ اس کی لمبائی فقط دو انچ ہے مادہ پرندے کی لمبائی نر سے آدھی انچ کم ہے

یہ عام طور پر جمیکا اور ہنپولیا کے جزیروں میں بھی پایا جاتا ہے ہمینگ برڈ عام طور پر تنہا ہی پرواز کرتا ہےاور انتہائی طویل پرواز بھی کر لیتا ہے۔ ہمینگ پرندے عام طور پر ایک ہی جگہ رہتے ہیں اور ٹھکانوں سے باہر نہیں نکلتے اکثر ان کی جنگ دوسرے قسم کے ہمینگ پرندوں سے رہتی ہے یہ بہت جنگ جو نسل سمجھی جاتی ہے اس لیے انہیں جنگ کے دیوتا کا نام دیا گیا ہے اور اگر نر کو یہ خبر ہو جائے کہ مادہ اس کی مخصوص شاخ پر بیٹھی ہے تو وہ فوراً اس سے جنگ کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ ان کا گھونسلا چائے کی ایک چھوٹی سی پیالی سے بڑا نہیں ہوتا۔ ان کے انڈوں کا سائز ایک کافی بین کے برابر ہوتا ہے حالانکہ یہ ایک بہت ہی ننھا سا پرندہ ہے۔ مگر قدرت نے ان کے سسٹم کو کچھ ایسا بنایا ہے کہ کھاتے زیادہ ہیں یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوتی ہے کہ اتنا ننھا سا پرندہ اتنا زیادہ کیسے کھا لیتا ہے یہ زیادہ تر شہد کی مکھیاں، مکڑے اور دوسرے چھوٹے موٹے کیڑے مکوڑے کھاتا ہے۔ اس کی فائدہ مند غذا اسے لال پھولوں سے حاصل ہوتی ہے ان پھولوں میں سے انہیں شہد کی غذا حاصل ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…