ترکی میں 3 ہزار سال پرانا زیرزمین قلعہ دریافت،حیرت انگیز انکشافات

15  ‬‮نومبر‬‮  2017

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی سب سے بڑی وان جھیل سے تین ہزار سال قبل قدیم قلعہ دریافت ہوا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ نے ترکی کے صوبے وان میں واقع جھیل سے اْرارتو تہذیب سے تعلق رکھنے والے قلعے کی باقیات دریافت کی ہیں جو تقریباً تین ہزار سال پرانی ہیں۔وان یوزونسو یِل یونیورسٹی اور بطلس صوبے کی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ زیر زمین دریافت ہونے والا قلعہ اْرارتو تہذیب سے تعلق رکھتا ہے۔آٹھویں یا ساتویں صدی قبل مسیح اس تہذیب کو سلطنت وان کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔

قلعہ دریافت کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اْرارتو تہذیب کے وقت لوگوں نے جھیل کے اطراف بڑے گاؤں اور گھر تعمیر کر رکھے تھے کیونکہ اس وقت پانی کا لیول بہت کم تھا لیکن جیسے جیسے پانی کا لیول بڑھتا گیا تو لوگوں کو وہ علاقہ چھوڑنا پڑا۔خیال رہے کہ وان جھیل ترکی کی سب سے بڑی اور مشرق وسطیٰ کی دوسری بڑی جھیل ہے جو وین اور بطلس صوبوں کے درمیان گزرتی ہے۔تقریباً 6 ہزار سال سے موجود وان جھیل کی موجودہ گہرائی ارارتو تہذیب سے کئی سو میٹر زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…