آٹھ ہزار سال پرانے مرتبان میں دنیا کی قدیم ترین شراب کی دریافت

15  ‬‮نومبر‬‮  2017

تبلیسی(این این آئی)سائنس دانوں کو جارجیا میں ایسے شواہد ملے ہیں جن سے اس خیال کی تصدیق ہوتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھیں مشرقی یورپ کے اس ملک میں آٹھ ہزار سال قبل کے مٹی کے مرتبان اور ان میں انگور بنائے جانے کے نشانات ملے جن کے بارے میں محققین کی رائے ہے کہ یہ انگور سے شراب بنانے کے قدیم

ترین شواہد ہو سکتے ہیں۔یہ آثار جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کے جنوبی علاقوں میں دو مقامات پر ملے ہیں۔ن مرتبانوں میں شراب کی باقیات بھی ملی ہیں جبکہ بعض مرتبانوں پر انگور کے خوشے اور رقص کرتے ہوئے ایک شخص کی تصویر بھی پائی گئی ہے۔ان مرتبانوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ آٹھ ہزار سال پرانے ہیںکینیڈا کی ٹورنٹو یونیورسٹی کے ایک سینیئر محقق اور اس تحقیق کے معاون مصنف سٹیون باٹیوک نے کہاکہ ہمارا خیال ہے کہ یہ جنگلی یوریشیائی انگور سے شراب بنانے کی اولین مثال ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ مغربی تہذیب میں شراب کا خاص مقام رہا ہے۔ یہ دوا کے طور پر، سماجی میل جول کے لیے، دل بہلانے کے لیے اور سماج اور معیشت کے مرکز میں رہی ہے۔اس سے قبل شراب کے قدیم ترین شواہد ایران سے ملے تھے اور وہاں ملنے والے شراب کے ظروف کی عمر سات ہزار سال بتائی گئی تھی۔بغیر انگور کے تیار کی جانے والی دنیا کی قدیم ترین شراب کی باقیات چین سے ملے ہیں اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ چاول، شہد اور پھلوں سے تیار کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…