لندن میں گھر وہ بھی 3 ڈالر سے بھی کم میں

17  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک خاتون شہری نے دارالحکومت کے وسط میں واقع اپنا مکان 2 پاؤنڈ (2.65 امریکی ڈالر) کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا ہے۔ خاتون کی جانب سے یہ پیش کش مکان کو اس کی مارکیٹ ویلیو میں فروخت میں ناکام ہو جانے کے بعد سامنے آئی ہے ، یہ مالیت 2.5 لاکھ پاؤنڈ سے زیادہ ہے۔برطانوی اخبار “ایوننگ اسٹینڈرڈ” کے مطابق دو بیڈ روم اور ایک لاؤنج پر مشتمل یہ مکان لندن کے

جنوب مشرق میں دریائے ٹیمز سے دو منٹ کی مسافت پر واقع ہے اور اس کی مارکیٹ ویلیو 2.85 لاکھ پاؤنڈ سے کم نہیں ہے۔برطانوی خاتون شہر میں پراپرٹی بروکر کمپنیوں کے ذریعے مناسب خریدار پانے میں ناکام ہو گئی۔ اس کے بعد خاتون نے اپنا مکان فروخت کرنے کے لیے ایک منفرد طریقہ اختیار کیا ہے۔ مکان کی فروخت کے لیے ایک خصوصی ویب سائٹ بنائی گئی ہے جس پر مکان کی قیمت کے طور پر 2 پاؤنڈ کا ٹکٹ فروخت کیا جا رہا ہے۔ مطلوبہ رقم کے حصول کے بعد ٹکٹ خریدنے والے تمام شرکاء کے درمیان قرعہ اندازی کی جائے گی اور خوش قسمت انسان کو مکان حوالے کر دیا جائے گا۔ اس طرح خاتون کو پوری قیمت وصول ہو جائے گی جب کہ خریدار صرف 2 پاؤنڈ یعنی قرعہ اندازی میں شرکت کے ٹکٹ کے عوض گھر حاصل کرلے گا۔

گھر میں ایک باورچی خانہ اور دو جدید بیت الخلاء اور غسل خانے ہیں اور ان کے علاوہ ایک اندورنی باغیچہ بھی ہے۔یاد رہے کہ برطانیہ میں اسی قسم کی فروخت کی ایک پیش کش رواں برس مئی میں بھی سامنے آئی تھی جب 12 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے گھر کے مالک نے اس کو 5 پاؤنڈ کے ٹکٹ کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا تھا۔ بعد ازاں قرعہ اندازی کے ذریعے جیتنے والے کو مکان دے دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…