’’10کروڑ نہ ہی 20کروڑ ‘‘ عید الاضحی پرقربانی کیلئے اِس بکری کوکتنے کروڑ روپے میں خریدا گیا، جان کر دنگ رہ جائیں گے

10  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان اپنی استطاعت کے مطابق سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا فریضہ سر انجام دیتے ہیں ۔ اس موقع پر سب مسلمان اس مذہبی فریضے کی ادائیگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی کوشش کرتے ہیں تاہم کچھ عرصے سے اس مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران نمود و نمائش کا عنصر بھی دیکھنے میں آرہا ہےاور

ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی دوڑ شروع کر دی جاتی ہے جس سے نہ صرف قربانی کی اصل روح متاثر ہو جاتی ہے بلکہ ایسی قربانی خدا کی بارگاہ میں مقبول بھی نہیں ہوتی۔ خوبصورت اور صحت مند جانوروں کی اللہ کی راہ میں قربانی کی خواہش تقریباََ ہر مسلمان کی ہی ہوتی ہے تاہم جزا وثواب کا فیصلہ رب تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے ۔ اللہ کی راہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے ہی اصل سعادت ہے نہ کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں ۔ اس بات کا فیصلہ رب تعالیٰ نے کرنا ہے کہ کس کی قربانی نمودونمائش کیلئے تھی اور کس نے خلوص نیت سے سنت ابراہیمی ؑ ادا کی۔ عیدالاضحی کے موقع پر خبر یہ ہے کہ ایک سعودی شہری نے قربانی کیلئے 13ملین سعودی ریال مالیت کی بکری خریدی ہے۔پاکستانی کرنسی میں اس بکری کی قیمت 36 کروڑ 19 لاکھ 76 ہزار روپے بنتی ہے۔ نایاب نسل کی اس بکری کی خطیر رقم میں خریداری کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جہاں اس سعودی شہری سے مختلف سوالات بھی پوچھے جا رہے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے اس سعودی شہری سے سوالات کرتے ہوئے پوچھا کہ اس بکری میں ایسی کیا خاص بات ہے جو آپ نےاسے خریدا جس پر اس سعودی شہری نے بکری کی نایاب نسل اور اسکی نایاب رنگت کے بارے میں بتایا۔عام طور پر بکریوں کی نسلوں میں یہ رنگ نہیں پایا جاتا

۔دوسری جانب کئی صارف سعودی شہری کو اس بکری کی اتنی خطیر رقم میں خریداری پر تنقید کا بھی نشانہ بنا رہے ہیںاور ان کا موقف ہے کہ اس بکری کو قربان ہی کرنا تھا تو اس پر اتنی رقم ضائع کرنے کا فائدہ۔ جتنے میں یہ بکری خریدی گئی اتنے میں اس دنیا میں موجود بہت سے بھوکے لوگوں کا پیٹ بھر سکتا تھا جب دنیا کا بڑا حصہ مالی بحران کا شکار ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…