منگنی کی انگوٹھی ہمیشہ چوتھی انگلی میں ہی کیوں پہنی جاتی ہے؟

28  ستمبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشرق اور مغرب دونوں ایک دوسرے کی مخالف سمت ہیں، اسی طرح مشرق اور مغرب میں رہنے والے لوگوں کے طرز رہن سہن ، لباس زبان سب ایک دوسرے سے مختلف ہونے کی وجہ سے تمدن اور رسوم و رواج میں بھی فرق پایا جاتا ہے۔ سب کچھ مختلف ہونے کے باوجود کئی ایسی چیزیں ہیں جو مشرق اور مغرب میں رہنے والے افراد کے درمیان یکساں ہوتی ہیں

ان میں سے جیسے لڑکیوں کا منگنی کی انگوٹھی کو ہاتھ کی چوتھی انگلی میں پہننا۔ مشرق ہو یا مغرب پوری دنیا میں لڑکیاں جب کسی مرد کے ساتھ رشتے میں بندھتی ہیں تو اس کے نام کی انگوٹھی ہمیشہ چوتھی انگلی میں ہی پہنتی ہیں۔ مگر منگی کی یہ انگوٹھی صرف ہاتھ کی چوتھی انگلی میں ہی کیوں پہنی جاتی ہے؟چائنیز نظریات اور روایات کے مطابق ہاتھ میں موجود تمام انگلیاں آپ کی زندگی اور زندگی سے جڑے رشتوں کو ظاہر کرتی ہیں، جیسے انگوٹھے سے مراد آپ کے والدین ہوتے ہیں، شہادت کی انگلی آپ کے بہن بھائیوں کو، درمیانی انگلی آپ کی شخصیت کو ظاہر کرتی ہے اور چھوٹی انگلی کا مطلب آپ کے بچے ہوتے ہیں۔ جب کہ ہاتھ میں موجود چوتھی انگلی آپ کے جیون ساتھی یا پارٹنر کو ظاہر کرتی ہے۔چوتھی انگلی پارٹنر سے ہی کیوں منسوب کی جاتی ہےاس کیلئے چائنہ کے لوگ ایک ٹیسٹ بتاتے ہیں جس کو کرنے کے بعد آپ کو ہاتھ کی انگلیوں اور ان سے وابستہ رشتوں سے متعلق اس کنکشن کا صحیح طریقے سے معلوم ہو سکے گا۔سب سے پہلے اپنے دونوں ہاتھوں کی درمیانی انگلیوں کو موڑ کرآپس میں ملالیں۔ اب باقی تمام انگلیاں اپنی اصلی حالت میں آپس میں ملائیں، اب سب سے پہلے اپنے دونوں انگوٹھوں کوالگ کرکے واپس ملائیں۔ دونوں انگوٹھے بہ آسانی الگ ہوکر واپس جڑ جائیں گے۔ اس کا مطلب ہے آپ کے

والدین ہمیشہ آپ کے ساتھ نہیں رہیں گے اورایک نہ ایک دن آپ کو چھوڑ کر چلے جائیں گے۔اب دونوں ہاتھوں کی شہادت کی انگلیوں کو آپس میں ملائیں اور پھرالگ کریں یہ دونوں انگلیاں بھی الگ ہوکر آسانی سے واپس جڑ جائیں گی۔ اس کا مطلب ہے آپ کے بہن بھائی بھی ہمیشہ آپ کے ساتھ نہیں رہیں گےاوراپنی زندگیوں میں مگن ہوجائیں گے۔اب چھوٹی انگلیوں کوالگ کریں اورآپس میں ملائیں،

یہ انگلیاں آپ کے بچوں کو ظاہر کرتی ہیں اوراس کا مطلب ہے کہ بڑے ہوکر آپ کے بچے بھی آپ کو چھوڑکر چلےجائیں گے۔اب باری ہے چوتھی انگلی کی، اوپر دیا گیا عمل ان انگلیوں کے ساتھ بھی کریں، تاہم کوشش کے باوجود آپ ان دونوں انگلیوں کو الگ نہیں کرسکیں گے، ہاتھ کی چوتھی انگلی آپ کے جیون ساتھی کو ظاہر کرتی ہے اورآپ کا پارٹنر ہمیشہ آپ کا ساتھ نبھاتا ہے اور

زندگی کی مشکلات میں کبھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتا اسی لیے منگنی کی انگوٹھی ہمیشہ ہاتھ کی چوتھی انگلی میں پہنی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…