وہ جانور جو روزانہ 4 کروڑ جانداروں کو اپنی خوراک کے طور پر کھا جاتا ہے!انتہائی دلچسپ و حیران کن رپورٹ

22  ستمبر‬‮  2017

نیویارک(این این آئی)عام زندگی میں جن لوگوں کی خوراک زیادہ ہوتی ہے، ان کا مذاق اڑتبے ہوئے انھیں پیٹو کہا جاتا ہے۔ کئی لوگ تو کھانے دیکھتے ہی اْس پر ٹوٹ پڑتے ہیں۔لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ غذا کھانے والا جاندار کون سا ہے؟ جی ہاں وہ ہے ‘بلیو وہیل۔’میڈیارپورٹس کے مطابق جانداروں میں سب سے زیادہ خوراک بلیو وہیل کی ہوتی ہے۔ اس کی یومیہ خوارک تقریباً چار ٹن ہے۔ وہیل کی یہ نسل

روزانہ کرل نامی چار کروڑ سمندری حیاتیات کو اپنی غذا بناتا ہے۔ اتنی غذا کسی اور جاندار کی نہیں ہوتی ہے۔لیکن صرف وہیل ہی نہیں جو زیادہ خوراک کھاتی ہے بلکہ افریقی نسل کے ہاتھیوں کی خوراک بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ جنوبی افریقہ میں ہاتھیوں کے ماہر نارمن اوین سمتھ نے کہاکہ افریقی ہاتھی روزانہ اپنے وزن سے بھی زیادہ غذا کھاتے ہیں۔ ایک افریقی ہاتھی کا اوسطاً وزن چھ ہزار کلوگرام ہوتا ہے۔وہ روزانہ تقریباً 60 کلو گرام خشک چارہ کھاتے ہیں جبکہ دودھ دینے والی مادہ ہاتھی روزانہ اپنے وزن کا تقریبا ڈیڑھ فیصد چارہ کھاتی ہے۔ اور اگر اس چارے میں پانی کی مقدار بھی شامل کر لیں تو افریقی ہاتھی روزانہ تقریبا ڈھائی سو کلو چارہ کھاتے ہیں۔ہاتھیوں کی بات کریں تو یہ روزانہ تقریبا 18 گھنٹے کھانے اور اپنے چارے کی تلاش میں صرف کرتے ہیں۔اسی طرح چینی نسل کا بڑا پانڈا بھی ہر روز تقریباً 14 گھنٹے کھانے اور پینے میں صرف کرتا ہے۔ پانڈا تقریباً ساڑھے بارہ کلو بانس کا چارہ استعمال کرتا ہے تب جا کر اس کی روزمرہ کی غذائی ضرورت پوری ہوتی ہے۔سبزی خور جانوروں کے مقابلے میں گوشت خور جانوروں کو کم کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ لوگ یہ دعوی کرتے ہیں کہ امریکہ میں پایا جانے والا بھورا چمگادڑ ایک گھنٹے میں ایک ہزار مچھر گپ کر جاتا ہے۔اگرچہ اس دعوے پر سائنسدانوں یقین نہیں ہے لیکن پھر بھی چمگادڑ کی اچھی خاصی غذا ہوتی ہے۔اسی

طرح گھروں میں پائے جانے والی چھچھوندر کو بھی بہت غذا درکار ہوتی ہے۔ انھیں ہر دو گھنٹے میں بھوک لگتی ہے اور اس وقفے میں اسے کھانے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور ملنا چاہیے۔چھچھوندر کو روزانہ اپنے وزن کے 80 سے 90 فیصد کی غذا چاہیے ہوتی ہے جبکہ چھوٹے چھچھوندر تو ہر روز اپنے وزن سے بھی زیادہ کھانا کھاتی ہیں۔لیکن دنیا کا سب سے چھوٹا پرندہ ‘ہمنگ برڈ’ بھی بہت زیادہ غذا کھانے والی ایک مخلوق

ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ پرندے ہر 15 منٹ میں پھلوں کا جوس چوستے ہیں۔ہمنگ برڈ کی دنیا بھر میں 300 سے زائد نسلیں پائی جاتی ہیں۔ ان کا وزن 25 گرام سے لے کر ڈھائی گرام تک ہو سکتا ہے۔ لیکن آپ کو یہ جان کر اور حیرت ہوگی کہ چھوٹے ہمنگ برڈ بڑے سائز والے ہمنگ برڈ سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔بہت سے ایسے کیڑے اور مکوڑے بھی ہیں جو اپنے وزن سے زیادہ غذا کھاتے ہیں۔ ان میں سے پالیفیمس نامی کیڑا

زیادہ مشہور ہے۔ فصلوں کو تباہ کر دینے والی ٹڈی کی نسل بھی بہت زیادہ کھاتی ہے۔اسی طرح جونک بھی اپنے وزن سے سات گنا زیادہ خون پی سکتی ہے۔ ایمیزون اور ایشیا میں پائی جانے والی ان جونکوں کو بے حساب خون چوستے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ ایک بار میں اتنا خون پی لیتی ہیں کہ ان کا وزن سات گنا زیادہ بڑھ جاتا ہے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جونک کی نقل و حرکت بہت محدود ہوتی ہے۔ اس وجہ سے انھیں شکار کی آمد کا انتظار رہتا ہے، لہذا جب بھی موقع ملتا ہے، وہ کئی دنوں کے لیے خون چوس لیتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…