وہ 10 سالہ بچہ جس نے ذہانت میں آئن سٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

21  ستمبر‬‮  2017

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) 10 سالہ لڑکے ٹوبے لیو نے ذہنی آزمائش کے امتحان میں حیران کن نتائج دے کر آئی کیو امتحان کے ادارے ’مینسا‘ کے کم عمر ترین ممبر کا اعزاز حاصل کر لیا ٹوبے عظیم سائنس دانوں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے برابر آئی کیو لیول حاصل کرکے دنیا بھر میں ریاضی کے جینیئس سمجھے جانے لگے ہیں۔مغربی میڈیا کے مطابق اسکول کا کام 10 برس کے ٹوبے لیو کے لیے کھیل سے زیادہ کچھ نہیں، وہ

بڑے امتحانی معمے اور پیچیدہ آزمائشی سوالات کو منٹوں میں حل کر لیتا ہے کیوں کہ اس حیران کن ذہنیت کے حامل بچے کا آئی کیو لیول معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ اور البرٹ آئن اسٹائن کے برابر ہے۔ٹوبے نے اس اعزاز کو حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاضی میرا پسندیدہ مضمون ہے اور اسی مضمون میں سب سے زیادہ آئی کیو اسکور حاصل کرنے پر مجھے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کے برابر آئی کیو رکھنے والے 10 سالہ ٹوبے لیو نے بتایا کہ باوجود اس کے کہ ریاضی میرا عشق ہے لیکن مجھے اس حد تک کامیابی کی بالکل امید نہیں تھی۔ٹوبے لیو کے استاد نے اپنے ہونہار طالب علم کی کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حقیقتاً یہ ایک قابل فخر اعزاز ہے اور ٹوبے نے اپنے والدین، اسکول اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کردیا ہے جس کے لیے سخت محنت کی جس پر ٹوبے کو گلے لگانے کا دل کرتا ہے۔خیال رہے ’مینسا‘ آئی کیو جانچنے کا ادارہ ہے جو 1946 میں قائم ہوا اور جس کا مقصد انسانی ذہانت کو انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال کرنے اور ذہنی استعداد کو بڑھانے کے لیے اپنے ممبران کو مواد اور ماحول فراہم کرنا ہے جب کہ آج مینسا کے ممبران کی تعداد 20 ہزار ہوچکی ہے۔’مینسا‘ برطانیہ کے چیف ایگزیکٹو جان اسٹیوینج نے کہا کہ ہم کم عمر ترین ممبر ٹوبے لیو کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے ریاضی میں عظیم سائنس دانوں اسٹیفن ہاکنگ اور آئن اسٹائن کے برابر آئی کیو حاصل کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…