دنیا کی ایک ایسی کرنسی جو نہ تو سکوں اور نہ ہی نوٹوں کی شکل میں ہے،

21  ستمبر‬‮  2017

نیویارک(نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں استعمال ہونیوالی کرنسیوں سے تو ہر کوئی واقف ہی ہے جیسے ڈالر، پائوند، روبل، یوآن، روپیہ وغیرہ مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا میں ایک کرنسی ایسی بھی ہے جو نہ تو سکوں کی شکل میں ہے اور نہ ہی اس کے نوٹ ہیں

اور آج تک اسے کسی نے نہیں دیکھا مگر اس کے ذریعے دنیا بھر میں اربوں ڈالر کا کاروبار کیا جا رہا ہے۔ اس کرنسی کا نام bitcoin’’بٹ کوائن‘‘ہے ۔ یہ ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے اور اس کا وجود صرف کمپیوٹر سافٹ وئیر کی شکل میں ہوتا ہے۔ م کرنسی کے برعکس اسے کسی ملک کی حکومت کنٹرول نہیں کرتی بلکہ یہ مکمل طور پر آزاد کرنسی ہے۔ اس کرنسی میں خرید و فروخت کرنے کے لئے انٹرنیٹ پر بٹکوئن ایڈریس بنایا جاتا ہے، جس کی کوئی فیس نہیں۔ بٹکوئن ایڈریس رکھنے والے اس کرنسی کے ذریعے بآسانی ادائیگی اور وصولی کر سکتے ہیں۔یوں تو دنیا میں اور بھی ڈیجیٹل کرنسیاں استعمال ہوتی ہیں، جیسا کہ ایتھر ٹوکنether token۔بٹ کوائن کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ صرف رواں سال کے دوران اس کی قدر میں 250فیصد کا اضافہ ہوامگر ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا بعض مرتبہ اس کی قدر میں بھاری کمی بھی ہو جاتی ہے اور ایسا گزشتہ دنوں دیکھنے کو آیا جب بٹ کوائن کے حامل افراد کے اربوں ڈالر ڈوب گئے۔ دو دنوں میں بٹکوئن کی قدر میں ہونے والی کمی کا حساب ڈالروں میں کیا جائے تو بٹکون مالکان کے تقریباً 27ارب ڈالر(تقریباً 27 کھرب روپے) ڈوب گئے۔ ایک اندازے کے مطابق بٹکوئن کا 20 فیصد سے زائد لین دین چین میں ہوتا ہے۔کرنسی کی قدر میں کمی کا سب سے زیادہ نقصان بھی چینیوں کو ہی برداشت کرنا پڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…