ہاتھی نے ٹرک روک کر کیا کا م شروع کر دیا ؟ عجیب و غریب انکشاف

8  اگست‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی جنگلات میں بڑی تعداد میں ہاتھی پائے جاتے ہیں جو اب انسانی آبادیوں میں داخل ہورہے ہیں۔ مغربی بنگال: بھارت میں ایک بھوکا ہاتھی گھنے جنگل سے سڑک پر آگیا اور ایک ٹرک سے آلو نکال کر کھانا شروع کردیئے۔ہاتھی کی اس حرکت پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی تاہم یہ دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں اس نے اپنی سونڈ کے ذریعے بہت مہارت سے ٹرک سے آلو نکالے اور انہیں کھانا شروع کر دیا۔ یہ واقعہ مغربی بنگال کے علاقے مدن پور میں پیش آیا جہاں گڑھ بیٹا کے گھنے جنگلات میں سینکڑوں جنگلی ہاتھی رہتے ہیں۔ٹرک ڈرائیور نے آواز لگا کر ہاتھی کو دور ہٹانے کی کوشش کی لیکن اس نے ڈرائیور کی ایک نہ سنی اور ٹرک سے آلو نکال کر کھاتا رہا جس کا سارا منظر دو منٹ کی ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اس کے بعد ہاتھیوں کو بھگانے کے لیے پٹاخے بھی جلائے گئے لیکن ہاتھی ٹس سے مس نہ ہوا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پلاسٹک کی چادر کو پھاڑ کر ہاتھی نے آلو لوٹے۔بھارت میں خصوصی مغربی بنگال کے علاقے میں ہاتھیوں کی بڑی تعداد پائی جاتی ہے اور اب انسانی تعمیرات بڑھنے سے وہ انسانوں پر حملے بھی کرنے لگے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…