ایک ہزار سال پہلے پانی میں ڈوبنے والا شہر دوبارہ منظر عام پر، دنیا حیران

9  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہزار سال پہلے پانی میں ڈوبنے والا شہر دوبارہ منظر عام پر، تفصیلات کے مطابق ماملا پورم جو کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کا علاقہ ہے، میں 2004ء کے سونامی دوران ایک ہزار سال پرانا ڈوبا ہوا شہر سامنے آ گیا، ماملا پورم کے کچھ لوگوں نے شہر کا نمودار ہونا اور پھر سمندر میں غائب ہونا اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک دہائی بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ شہر موجود ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنگرافی کی دس رکنی ٹیم کے مطابق ساحل کنارے ان مندروں کے کھنڈرات ملے ہیں جو کبھی اس ساحلی شہر

کا حصہ تھے۔ اس ٹیم کا مزید یہ کہنا ہے کہ سمندری ساحلی پٹی میں 10میٹر لمبی دیوار، چھوٹی سیڑھیاں اور کچھ پتھر ملے ہیں جن کا فاصلہ ساحل سے 800 میٹر دور ہے اور یہ 27 فٹ کی گہرائی میں موجود ہیں۔ اس ٹیم کے سربراہ راجیونیگم نے کہا کہ غوطہ خوروں کے لئے ان چیزوں کو شناخت کرنا مشکل ہو رہا تھا اور اس کی وجہ سمندری کائی تھی لیکن انہیں اس بات کا اندازہ لگانے میں کوئی دقت نہیں ہوئی کہ یہ کسی بڑی عمارت کا حصہ ہیں، ان کا کہنا یہ ہے کہ یہ عمارتیں 1100سے1500سال پرانی ہو سکتی ہیں اور اس وقت ’سنگم راج‘کا دور تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…