اگر زہریلا سانپ بالکل سامنے آجائے توا س سے بچنے کیلئے کیا کرنا چاہیے؟جانئے اس خبر میں

7  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پھنکارنے والے سانپ کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ اگر انسان اس کے سامنے آجائے تو یہ اسے ڈنگ مارے بغیر نہیں چھوڑتابلکہ ماضی میں کچھ واقعات ایسے بھی ہوچکے ہیں کہ اس نے ایک آدمی کے نازک حصے پر کاٹ لیا تھا۔حال ہی میں یوٹیوب صارف اور جانوروں کو سدھانے کے ماہر رینگلر بشپ نے ایسی ویڈیو اپ لوڈ کی ہےجس میں انہوں نے سانپ کے اچانک سامنے آجانے پر

سانپ کو نقصان پہنچائے بغیر اسےبھگانے کا طریقہ کار بھی بتایا ہے ۔اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بشپ جنگل میں ٹانگیں لمبی کرکے بیٹھا ہوا ہے اور اس کے بالکل سامنے ایک خوفناک سانپ اسے ڈنگ مارنے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔بشپ نے اقرار کیا ہے کہ جب سانپ اس کے سامنے تھا تو اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کرے اور آخر اس نے اس کی دُم کو ہاتھ لگایا تو وہ تھوڑا سا آگے ہوا۔”میں ہلنا نہیں چاہ رہا تھا کیونکہ اگر میں ایسا کرتا تو وہ مجھے ڈنگ مار دیتا لہذا میں نے اس کی دُم کو اپنے ہاتھ سے چھیڑا۔“وہ اپنے دونوں ہاتھ کھول کے بیٹھا ہے اور ساتھ ہی باتیں بھی کررہا ہے ، جیسے ہی اس نے سانپ کی دم کو چھیڑا تو وہ اس کی گود میں آکر بیٹھ گیا اور اب اس کے اوسان بالکل خطا ہونے لگتے ہیں لیکن وہ اپنے آپ پر قابو رکھتا ہے۔اب وہ سانپ کی دُم کو ایک ٹہینی سے چھڑتا ہے جس کے بعد وہ اس کی گود سے تھوڑا سا نیچے ہوتا ہے،اس کے بعد وہ سانپ کے درمیانی دھڑ کو ٹہینی لگاتا ہے تو وہ سانپ دائیں جانب بھاگ جاتا ہے اور بشپ فوری طور پر اٹھتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کبھی بھی یہ تاثر نہ دیں کہ آپ سانپ کو تنگ کرنا چاہ رہے ہیں ورنہ وہ آپ پر حملہ آور ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…